لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش رچی

تازہ خبر فلمی قومی
 پولیس تحقیقات میں انکشاف۔فارم ہاؤس کے سیکوریٹی گارڈز سے دوستی
ممبئی: 15؍ستمبر
(زیڈ این ایم ایس)
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نشانے پر ہیں۔ خبریں ہیں کہ سدھو موسی والا کو قتل کرنے سے پہلے سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ حال ہی میں سدھو موسی والا کے قتل کے الزام میں گرفتار گینگسٹر کپل پنڈت نے خود اس بات کا انکشاف کیا اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس کے قریب چار ماہ سے زیادہ رہ کر مکمل منصوبہ بندی کی تھی
 ، جس میں اس بات کا مکمل ذکر کیا گیا ہے کہ سلمان کو قتل کرنے کا منصوبہ کیسے تیار کیا گیا اور اس میں کون لوگ ملوث تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پورے منصوبے کی قیادت کی ذمہ داری گولڈی برار اور لارنس بسنوئی گینگ کے شوٹر کپل پنڈت کے پاس تھی۔ کپل پنڈت کو حال ہی میں ہند۔نیپال سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کپل پنڈت، سنتوش جادھو اور دو دیگر شوٹر ممبئی کے وجالے علاقے میں پنویل میں کرائے کے کمرے سے ٹھہرے تھے۔
 سلمان کے فارم ہاؤس کے راستے میں لارنس بشنوئی کے شوٹروں نے کمرہ کرائے پر لے لیا تھا اور تقریباً ڈیڑھ ماہ تک یہاں رہے۔ لارنس کے ان تمام شوٹرز کے پاس چھوٹے ہتھیار، پستول اور کارتوس تھے۔ بتا دیں کہ سلمان خان کا فارم ہاؤس پنویل میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق شوٹروں کو یہ بھی پتہ چلا تھا کہ جب سے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کا نام سامنے آیا ہے، ان کی گاڑی کی رفتار کم ہوگئی ہے۔ اس لیے سلمان کی گاڑی کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے انہیں یہ بھی پتہ چلا تھا کہ سلمان خان جب بھی پنویل کے فارم ہاؤس میں آتے ہیں تو زیادہ تر پی ایس او شیرا ان کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔سلمان کی گاڑی کی رفتار نوٹ کریں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لارنس بشنوئی کے شوٹرز نے سلمان خان کے فارم ہاؤس کے سیکوریٹی گارڈز سے دوستی کی تھی، جو خود کو سپر اسٹار کا مداح کہتے تھے۔ تاکہ انہیں سلمان خان کے ہر ایکشن کے بارے میں مکمل معلومات مل سکیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس دوران سلمان خان دو بار ان کے فارم ہاؤس بھی گئے تھے