فقیہ العصر اسلامک فقہ اکیڈیمی جنرل سیکرٹری مولاناخالد سیف اللہ رحمانی کا خصوصی خطاب
سری نگر، 15ستمبر
(پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا سیٹلائٹ کیمپس ،مانو آرٹس اینڈ سائنس کالج فار ویمن، سری نگر اور اسلامک فقہ اکیڈیمی انڈیا کے اشتراک سے 19 تا 21 ستمبر ایک سہ روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ”عصری، سماجی، اقتصادی اور مذہبی مسائل“ منعقد کیا جا رہا ہے۔
پروفیسر غضنفر علی خان، پرنسپل کے بموجب افتتاحی اجلاس پیر کو 11 بجے دن منعقد ہوگا۔ معروف دانشور و خطیب مولانا احمد سعید کی صدارت کریں گے۔ پہلی نشست میں فقیہ العصر اسلامک فقہ اکیڈیمی کے جنرل سیکرٹری مولاناخالد سیف اللہ رحمانی کا خصوصی خطاب ہوگا اور کلیدی خطبہ پروفیسر حمید اللہ مرازی پیش کریں گے ۔
ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کے بعد تکنیکی اجلاس میں مفتی محمد سلطان قاسمی ”عورتوں کے سماجی مسائل کشمیر کے خصوصی حوالے سے “ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
ورکشاپ میں 6 سیشن ہوں گے ،جن میں مختلف یونیورسٹیز کے 13پروفیسرز اور اساتذہ کرام عصری،سماجی اقتصادی اور مذہبی موضوعات پر لیکچر دیں گے۔ افتتاحی اجلاس کی نظامت ورکشاپ کوآرڈینٹر ڈاکٹر محمد سراج الدین، اسسٹنٹ پروفیسر انجام دیں گے ۔