بھارت کا آئین صاف ستھرا، اور تمام شہریوں کو برابر کے حقوق۔

بین الریاستی

مفتی عمران خان قاسمی کا خطاب
کاما ریڈی26؍جنوری
زین نیوز
جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے زیر اہتمام مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی میں حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ہند کاماریڈی کی صدارت میں تقریب یوم جمہوریہ ھند کا تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا، محمد عبدلغعار صاحب نے پرچم کشائی کی مولانا مفتی محمد عمران خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی لڑائی ہمارے بزرگوں نے شروع کی اور اس سلسلہ میں نہ صرف جیل کی صعوبتیں برداشت کیں بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انگریزوں نے ہندوستانیوں کو اپنا غلام بنا کر ظلم و ستم کا بازارگرم کردیا تھا، ہندوستان کو انگریزوں کے چنگل اور انکی غلامی سے آزاد کرانا بہت ضروری تھا، خصوصاً علماء دیوبند نے ملک کی آزادی کے لئے جانثاری کا ثبوت دیا، اس ملک کی آزادی میں بہت سوں کا خون بہا، نیز کئی لوگوں کے خون پسینے کا نتیجہ یہ ہوا کہ انگریز اس ملک ہندوستان کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے، اور ہندوستان 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا،آزادی کے بعد ماہر قانون ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور دیگر قانون دانوں نے ایک قانون سازی کمیٹی تشکیل دی، اور ملک کا ایسا صاف ستھرا آئین تیار کیا کہ ہر ایک ہندوستانی کو آزادی رائے حاصل ہے، اور ہر ایک کو اپنے مذہب پر مکمل آزادی کے ساتھ عمل کی اجازت حاصل ہے، آج ملک کا قانون تیار ہو کر کے تقریباً 72 سال ہوچکے ہیں، لیکن آج جمہوریت کا تحفظ نہیں ہے، نیز مفتی صاحب نے اپیل کی کہ حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند نے بہت زور دیا ہے کہ آج تعلیم پر ترقی کے لئے تعلیمی میدان میں ہم مسلمانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے، ہم اس سے استفادہ اسی وقت کرسکتے ہیں اور جمہوریت پر عمل کرسکتے ہیں، جب ہمارے بچے اور ہم تعلیمی میدان میں ترقی کریں گے، جمہوریت کے جو ستون ہیں عدلیہ اور میڈیا ان دو میدانوں میں مسلمان پیچھے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنے بچوں کو تعلیمی ترقی کی طرف میں لے آئے اور ان کی تعلیمی ترقی کی فکر کریںاس موقع پر حافظ محمد یوسف حلیمی انور (نائب صدر جمعیۃ) حافظ محمد مشتاق احمد حلیمی (صدر مسجد نور) عبدالقیوم (صدر جمعیۃ علماء حلقہ مدینہ) اسماعیل صاحب (صدر جمعیۃ علماء حلقہ بلال) مولانا منظور عالم صاحب مظاہری (صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی) حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی بےنظامت کے فرائض انجام دے حافظ محمد عبدالواجدعلی خان حلیمی نائب ناظم مدرسہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی نے مہمانوں کا استقبال کیا