ڈی این اے ایک ہے، صرف ہمارا خدا کی عبادت کا طریقہ مختلف

تازہ خبر قومی
موہن بھاگوت ‘فادر آف دی نیشن ۔آل انڈیا تنظم ائمہ مساجدعمر احمد الیاسی
نئی دہلی :۔ 22؍ستمبر
(زیڈ این ایم ایس)
آل انڈیا امام تنظم کے سربراہ عمر احمد الیاسی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کو ‘باپ آف نیشن’ قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ڈی این اے ایک ہے، صرف ہمارا خدا کی عبادت کا طریقہ مختلف ہے۔
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو دہلی کی ایک مسجد میں آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ امام عمر احمد الیاسی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کستوربا گاندھی مارگ مسجد میں ایک بند کمرے میں ایک گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہی۔

 بھاگوت کے ساتھ آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار کرشنا گوپال، رام لال اور اندریش کمار بھی تھے۔ احمد الیاسی کے بھائی صہیب الیاسی نے ملاقات کے بعد کہا، ’’یہ بہت اچھی بات ہے کہ بھاگوت ہمارے والد کی برسی پر ہماری دعوت پر آئے تھے۔ اس سے ملک کو بھی اچھا پیغام گیا ہے۔

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت الیاسی کی دعوت پر مسجد کا دورہ کرنے آئے تھے۔ بھاگوت نے شمالی دہلی میں مدرسہ تجوید القرآن کا دورہ کیا اور وہاں کے بچوں سے بات چیت کی۔ آل انڈیا امام تنظم کے سربراہ نے کہا کہ ہم سب کا ماننا ہے کہ قوم پہلے آتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ڈی این اے ایک ہے، صرف اللہ کی عبادت کا طریقہ مختلف ہے۔
آر ایس ایس سربراہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے مسلم دانشوروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ، سابق ایم پی شاہد صدیقی اور تاجر سعید شیروانی سے ملاقات کی تھی۔