راہول گاندھی کا بی جے پی پر حملہ۔ جلسہ عام سے خطاب
نئی دہلی :۔ 27؍ستمبر
(زیڈ این ایم ایس)
کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کرنے والے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے منگل کو کیرالہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بڑا حملہ کیا ہے۔
وایناڈ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق قومی صدر راہول گاندھی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کچھ لوگ ہیں جو ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم کا نعرہ – بیٹی بچاؤ ‘ بی جے پی کا کرما – ریپسٹ کو بچاؤ
وہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی میراث ہوگی – صرف تقریریں، جھوٹی اور کھوکھلی تقاریر۔ ان کی حکمرانی مجرموں کے لیے وقف ہے۔
وہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی میراث ہوگی – صرف تقریریں، جھوٹی اور کھوکھلی تقاریر۔ ان کی حکمرانی مجرموں کے لیے وقف ہے۔
بی جے پی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اگر ہم اس بھیڑ کو دیکھیں تو اس میں بہت سے لوگ ہیں، جن میں قابلیت اور ذہانت والے ہے۔ اگر ہم اس ہجوم کی طاقت جمع کر لیں تو ان سےا سکول، شہر وغیرہ بنا سکتے ہیں۔
प्रधानमंत्री का नारा – बेटी बचाओ
भाजपा के कर्म – बलात्कारी बचाओ
ये भारत के पहले प्रधानमंत्री हैं जिनकी विरासत होगी- सिर्फ़ भाषण, झूठे और खोखले भाषण। इनका शासन तो अपराधियों को समर्पित है।
अब भारत चुप नहीं बैठेगा। pic.twitter.com/YEYPjZWowp
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 27, 2022
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ اب سوچیں کہ ہمیں اس بھیڑ کو تقسیم کرنا چاہیے۔ اگر اس ہجوم میں موجود ہر کوئی ایک دوسرے کو پیٹنے لگے تو کیا ہم اس ہجوم کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ کیا ہم اس بھیڑ کے لیے کچھ اچھا کر سکتے ہیں؟ کیا ہم بہتر شہر، ہسپتال، یونیورسٹیاں بنا سکتے ہیں؟ کبھی نہیں
قابل ذکر ہے کہ منگل کو کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے ایک حصے کے طور پر راہول گاندھی نے سینکڑوں پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ کیرالہ کے ملاپورم ضلع سے دوبارہ پد یاترا کا آغاز کیا۔ یہ سفر ریاست کے اس شمالی ضلع کے پلمنتھول جنکشن سے صبح شروع ہوا۔
کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، "بھارت جوڈو یاترا کے 20ویں دن کا آغاز ملاپورم ضلع کے ایک سجے ہوئے پل سے ہوا۔واضح رہے کہ کانگریس کا یہ 3,570 کلومیٹر طویل اور 150 دن تک چلنے والا سفر 5 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوا تھا اور یہ جموں و کشمیر میں ختم ہوگا۔