ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دی، سوریہ کمار نے طوفانی نصف سنچری

تازہ خبر عالمی کھیل

تھرواننت پورم:۔28/ستمبر

(زین نیوزڈیسک)

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تھرواننت پورم کے گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز کا ہدف دیا۔

جو ہندوستان نے صرف 16.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ کے ایل راہول اور سوریہ کمار یادیو نے شاندار شراکت داری کی اور نصف سنچری اسکور کی۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ چاہر اور ہرشل نے 2-2 وکٹیں حاصل کی

ٹیم انڈیا کے اوپنر کے ایل راہول نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 56 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے 2 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ راہل نے چھکا لگا کر میچ ختم کیا

اننگز کا آغاز کرنے آئے بھارتی کپتان روہت شرما کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے ۔ دوسرا اوور کرنے آۓ ربا دانے روہت کو پویلین بھیج دیا

ہندوستان نے تیز گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کی اننگز کو 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 106 رن پر سمیٹ دیا۔

بھارتی کپتان روہت شرمانے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے صرف 9رنز پر 5 وکٹیں گنوادیں۔ کسی نہ کسی طرح مڈل آرڈر بلے بازوں نے مل کر ٹیم کا سکور 100 سے آگے بڑھا دیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے کمزور نظر آئی۔ کے لیے ہندوستان آنے والے تیز گیند باز ارشد یپ سنگھ نے اپنے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں۔

ارشد پپ نے ڈیکوک( ، (1 روسوا( (اور ڈیوڈ ملر ( (0 کو پویلین بھیجا۔

جنوبی آفریقہ کے کیشو مہاراج نے 35 گیندوں کا سامنا کیا اور 41 رنز بنائے۔ اسی دوران پارنیل کے بلے سے 24 آؤٹ ہوئے اور مارکرم نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ایک وقت میں صرف 5 افریقی بلے باز 9 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔

اکشر پٹیل اور اشون نے بھی اچھی گیند بازی کی۔ دونوں کی جانب سے 8 اوورز میں صرف 24 رنز ہی آئے۔

ارشدیپ سنگھ نے تین، دیپک چاہر اور ہرشل پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایک پیش رفت اکشر پٹیل کے حصے میں آئی