نئی دہلی : ۔3؍اکتوبر
(زیڈ این ایم ایس)
اکثر و بیشتروقعات ایسے ہوتے ہیں جو اخباروں کی زینت بنتے ہیں اور میڈیا چیانلوں یں دن بھر کا نشریاتی پروگرام بن جاتےہیں اکثر واقعات میں سننے میں آتے ہیں کہ جنونی عاشق نے لڑکی کا گلہ کاٹ دیا۔ لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی‘ لڑکی یاخواتین پر تیزاب پھینکنےڈال کر جلادیا۔
لیکن، ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں خاتون نے جنسی ہراسانی اور بار بار بدتمیزی کرنے والے نوجوان کو زندہ جلا دیا ۔ جی ہاں خاتون نےایک سبزی فروش پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس کے بعد اس پر درانتی سے حملہ بھی کیا گیا۔ واقعہ جھارکھنڈ سے متصل چھتیس گڑھ کا ہے۔
چھتیس گڑھ کے منگیلی ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد نوجوان کو تشویشناک حالت میں بلاس پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی حملہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون سبزی فروخت کرتی ہے۔ نوجوان سبزی بھی بیچتا ہے۔ دونوں قریبی بازار میں سبزیاں بیچتے ہیں۔ سیما ساہو نامی خاتون کا الزام ہے کہ سبزی فروش اسے ہر وقت تنگ کرتا تھا
اس نے کہا ہے کہ نوجوان ان پر تبصرے کرتا تھا۔ وہ کچھ بھی کہتا۔ وہ اس سے تنگ آچکی تھی۔ اس نے کئی بار انکار کیا۔ تنبیہ بھی کی لیکن نوجوان نے ایک نہ سنی۔ آخر کار اس کے صبر کا بند ٹوٹ گیا اور اس نے رامدھ علاقے میں رہنے والے جتیندر ساہو (36) پر حملہ کر دیا۔ اتوار کو جیسے ہی جتیندر ساہو بازار آیا، سیما نے ان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
جب جتیندر وہاں سے بھاگنے لگا تو سیما نے اس پر بھی درانتی سے حملہ کر دیا۔ اس میں جتیندر شدید زخمی ہوگیا۔ لوگوں نے کسی طرح جتیندر کے جسم میں لگی آگ کو بجھایا اور اسے قریبی ہسپتال لے گئے۔ اسے ہسپتال سے بلاسپور ریفر کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس کے بعد منگیلی پولیس موقع پر پہنچی اور سیما ساہو کو گرفتار کر لیا۔
بدھواری بازار میں سبزی کی دکان لگانے والی سیما ساہو نے پولیس کو بتایا کہ جتیندر کافی عرصے سے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہاتھا۔ اوروہ موبائل پر بھی اس سے گندی باتیں کرتا تھا۔ وہ بازار میں دکان لگانے آتا تو وہاں کسی کے سامنے کچھ بھی کہہ دیتا۔ وہ اس کی حرکتوں سے بہت پریشان تھی۔ چنانچہ اس نے مجبوری میں یہ قدم اٹھایا۔