Karnatka-High-Court

موٹر نشین کی حادثاتی طور پر درخت گرنےسے موت کی صورت انشورنس ادائیگی لازمی

بین الریاستی تازہ خبر
کرناٹک ہائی کورٹ کا اپنی نوعیت کا فیصلہ۔متاثرہ خاندان کو قدر راحت
بنگلور:۔10؍اکتوبر
(زیڈ این ایم ایس)
کرناٹک ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اگرموٹرنشین پر  درخت گرنے سے ڈرائیور کی موت ہو جاتی ہے تو اسے بھی موٹر گاڑی کے استعمال سے ہونے والے حادثے میں شمار کیا جائے گا۔ اس صورت میں، انشورنس کمپنی کو معاوضہ ادا کرنا پڑے گا. جسٹس ایچ پی سندیش نے یہ فیصلہ یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی کی اپیل کے جواب میں سنایا۔
ایک نچلی عدالت نے انشورنس کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ موٹرنشین  کے حادثے کے لیے متاثرہ کے خاندان کو 3.62 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرے۔ انشورنس کمپنی نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
دراصل 44 سالہ شام راؤ پاٹل مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں سالپی واڑی۔گرگوٹی روڈ پر ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ وہ موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ یوکلپٹس کے درخت کی ایک شاخ اس پر گر گئی اور اس کی موت ہو گئی۔
یہ حادثہ 2 جولائی 2006 کوپیش آیا تھا اور نچلی عدالت نے فروری 2011 میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ انشورنس کمپنی نے 2011 کے آخر میں ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور فیصلہ حال ہی میں آیا تھا۔ معاوضہ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انشورنس کمپنی نے ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ حادثے کی وجہ یوکلپٹس کا شاخسانہ تھا نہ کہ موٹر گاڑی کا استعمال، لیکن اس دلیل کو ہائی کورٹ نے قبول نہیں کیا۔
موجودہ کیس میں ہائی کورٹ نے کہا کہ لاپرواہی معاوضہ کی عدم ادائیگی کی وجہ نہیں ہوسکتی، اس لیے کمپنی کو معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ تاہم، ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ چونکہ ذاتی حادثے کا احاطہ ‘مالک اور ڈرائیور’ کے نام پر لیا جاتا ہے، اس لیے کمپنی کو صرف 1 لاکھ روپے کا ذاتی حادثہ کور ادا کرنا ہوگا۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ انشورنس میں  50 روپے ذاتی حادثے کے تحفظ کے طور پر لیے گئے تھے۔ اس وجہ سے کمپنی کو صرف ایک لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنا ہوں گے نہ کہ 3.62 لاکھ روپے، جس کا فیصلہ نچلی عدالت نے کیا تھا۔
متاثرہ کے خاندان کے وکیل سنجے ایس کٹیگری نے 2003 کے سلوچنا بمقابلہ کے ایس آر ٹی سی کیس کا حوالہ دیا جس میں ایک بس پر برگد کا درخت گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی تھی۔
اس معاملے میں، عدالت نے حکم دیا تھا کہ تمام اموات موٹر گاڑی کے استعمال کی وجہ سے ہوئیں، اس لیے یہ موٹر وہیکل ایکٹ کے شیڈول-2 کی دفعہ 163A کے تحت آتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایسے مزید کیسز کا ذکر کیا جن میں عدالت نے ایک ایسے شخص کو بھی تھرڈ پارٹی بنایا تھا جو گاڑی کا مالک نہیں تھا۔
ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں شیواجی دیانو پاٹل بمقابلہ وتس چلا اتم موڑ کیس کا حوالہ دیا، جس میں ایک پٹرول ٹینکر تصادم کے بعد الٹ گیا اور لوگ اس سے پٹرول لینے کے لئے وہاں جمع ہوئے۔ وہاں ایک دھماکے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں فیصلہ دیا تھا کہ یہ ایک گاڑی کا حادثہ تھا، اس لیے انشورنس کمپنی کو انہیں معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔
ریتا دیوی بمقابلہ نیو انڈیا انشورنس کے معاملے میں، آٹو میں بیٹھے کچھ لوگوں نے آٹو چوری کرنے پر ڈرائیور کو مار ڈالا تھا۔ اسے گاڑی حادثہ کا شکار سمجھتے ہوئے لواحقین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔