6ووٹرس کے خاندان کو10گرام سونا اورچار ووٹرس کے خاندانوں کو20سے40ہزار روپیئے
حیدرآباد:۔11؍اکتوبر
(زین نیوز)
عام طور پر سیاسی جماعتیں ووٹروں کو لبھانے کیلئے شراب اور نقد رقومات کا استعمال کرتے ہیں۔ دیوالی کے ایک ہفتہ بعد منگوڑاسمبلی حلقہ میںضمنی انتخاب ہونے جارہے ہیں ۔یہاںبڑی پارٹیاں ووٹرس کواپنی جانب راغب کرنے کیلئے طلائی زیوارات کا لالچ دے رہی ہیں۔
دیوالی تہوار کا جذبہ جو لوگوں کو خوش قسمتی اور خوشحالی کی علامت کے طور پر آیا جس میں سونا خریدنے کو نیک شگون مانا جاتا ہے ۔ یوالی 25 اکتوبر کو منائی جائے گی، ضمنی انتخاب 3 نومبر کو ہونگے۔ دسہرہ کے موقع پر بعض سیاسی پارٹیوں نے چکن، مٹن، شراب اور نقدی تقسیم کی تھی
ا ب ان سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین فہرست رائے دہندگان کے ساتھ دہلیزکی چکر کاٹتے ہوئے ان کی پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ استعمال کرنے پر 10 گرام سونا دینے کاوعدہ کر رہے ہیں جس کی مالیت تقریبا 52,500 روپیئے ہے ۔
دیوالی کے سوغات کے طور پر چار سے چھ ووٹرس کے حامل خاندانوں میں اس کی پیش کش کی جارہی ہے۔ جبکہ چار سے کم ووٹرس کے حامل خاندانوں میں بیس سے چالیس ہزارروپیئے نقد یا پھر تحائف دینے کا وعدہ کیا جا رہا ہے۔منگوڑ حلقہ اسمبلی کے تقریبا تمام مقامی لیڈروں نے اپنی وفاداریاں دوسری پارٹیوں میں منتقل کر دیں جو حریف پارٹیوں کی طرف سے پیش کردہ ‘پیکیج کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔
چونکہ یہ عمل اب مکمل ہو چکا ہے اور ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، بڑی پارٹیوں نے اب ووٹروں کو سونا اور نقدی سے لبھانے پر اپنی توجہ مرکوز کر لی ہے ۔
بڑی جماعتوں نے ضمنی انتخاب میں متعلقہ پارٹیوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے مقامی لیڈروں کو بوتھ واری ٹارگٹ دیا ہے۔ ان کا کام ہر گھر کا دورہ کرنا ہے، خاص طور پر جن کے پاس چھ سے زیادہ ووٹ ہیں، ان سے رضامندی حاصل کرنے کے بعد اپنی پیش کش کو عملی جامہ پہنا تے ہیں۔