جگتیال30؍جنوری
زین نیوز
بلدیہ جگتیال کاعمومی ا جلاس صدر نشین بلدیہ مسز بوگا شروانی کی زیر صدارت پولیس کےبھاری بندوبست کےدرمیان آج صبح کونسل ہال میں منعقد ہوا ۔جس میں رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار‘ ضلع کلکٹر جگتیال جی روی اجلاس میں شریک ہونے والے تھےتاہم وہ شریک نہیں ہوسکے۔‘ بلدیہ جگتیال کے اجلاسوں میں بے قاعدگیوں اور دھاندلیوں کو لیکر ہر ماہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ہنگامی آرائی اور برسراقتدار جماعت کی جانب سے من مانی کے الزامات بھی مبینہ طور پر عائد جاتے رہے ہیں سابق میں برسراقتدار اور اپوزیشن کے درمیان اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے پیش نظربلدی ارکان کو قابو کرنے کے لئےسابق میں بھی بلدی حکام کی جانب سے پولیس کے طلب کیا جاتا رہا ہے۔ سابق میں بھی صدر نشین بلدیہ کی جانب سے بلدیہ کے اجلاس میں پولیس کو طلب کرنے پر تلگودیشم کی فلور لیڈر انوملہ جیا شری نے پولیس کی نگرانی میں بلدیہ اجلاس منعقد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا۔ لیکن آج بلدیہ جگتیال کے عمومی اجلاس کے موقع پر پہلی بار یہ دیکھنے میں آیا کہ دو سب انسپکٹران پولیس‘ اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی قیادت میں بلدیہ کے روبرو بڑے
پیمانے پر بندوبست کرتے ہوئے پولیس نوجوان کو تعینات کیا گیا ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے خوف سے قبل ازوقت پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا ہے ۔بلدیہ اجلاس کے موقع پر بڑے پیمانے پر پولیس کا بندوبست کیے جانے پر یہ عوام میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔وہیں بلدیہ کے اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین بلدیہ کو مسائل پر مخاطب کرنے کا موقع نہ دینے‘ ترقیاتی کاموں کے فنڈس کے مختص کرنے کے معاملہ میں من مانی اور مسلم علاقوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے پرکانگریس تلگو دیشم‘ کے کونسلر س‘ انوملہ جیا شری‘ کنڈلہ پلی درگیا‘ نکہ جیون ‘ ‘ آسیہ سلطانہ‘ سہارابیگم نے کونسل اجلاس کابائیکاٹ کرتے ہوئے بلدیہ کے بابداخلہ پر احتجاج منظم کیا۔
