تلگو ریاستوں میں علاقائی پارٹیوں کی بی جے پی سے میاچ فکسنگ 

تازہ خبر تلنگانہ
 بی جے پی نے’’آپریشن لوٹس‘‘چلایا تو ٹی آر ایس نے ’’آپریشن کیکٹس
بھارت جوڑو یاترا سے کے سی آر اورمودی کی الٹی گنتی شروع‘ مسٹر جئے رام رامیش کا دعوی
حیدرآباد:۔5؍نومبر
(زین نیوز)
بھارت جوڈو یاترا کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ جاری پدیاترا کے ساتھ تلنگانہ میں چیف منسٹر مسٹرکے چندر شیکھر راؤ اور دہلی میں وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی ’’الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے‘‘۔
’تمام علاقائی پارٹیاں، وائی ایس آر سی پی، ٹی ڈی پی، اور ٹی آر ایس، یہ تمام پارٹیاں میاچ فکسنگ پارٹیاں ہیں۔ ان کی بی جے پی کے ساتھ اچھی خاصی مفاہمت ہے۔ سبھی (وہ پارٹیاں)ای ڈی، انکم ٹیکس اور سی بی آئی سے خوفزدہ ہیں۔
 لہذا، اگر کوئی لڑتی ہے تو صرف کانگریس  پارٹی ہی ہے۔ کوئی علاقائی پارٹی نہیں لڑ سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم بھی ایک’’میچ فکسنگ پارٹی‘‘ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں یاترا کو زبردست ردعمل ملا ہے اور یہ ریاستی کانگریس کیلئے ایک بوسٹر کا کام کرے گا اور پارٹی کو ایک نئی سمت دے گا۔