وزیراعظم کے دورہ سے پہلے حیدرآباد میں مودی نوانٹری فلکسی بورڈس

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:۔10؍نومبر
(ایجنسیز)
تلنگانہ میں وزیراعظم مودی کے دورہ سے پہلے شہرحیدرآباد میں مودی نوانٹری کے فلکسی بورڈس لگائے گئے ہیں۔یہ فلکسی تلنگانہ چیتنیہ یوتھ فورس نام سے لگائے گئے ہیں جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ ہینڈلوم کی اشیا پر عائد پانچ فیصد جی ایس ٹی کو واپس لیاجائے ۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ 10,842کروڑروپئے کے ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح کریں گے ۔ مودی، 11نومبر اور12نومبر کو وشاکھاپٹنم کا دورہ کریں گے ۔

وزیر اعظم راماگنڈم میں راماگنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کمیکلس لمیٹیڈ پلانٹ کو قوم کے نام کریں گے ۔وزیراعظم 9,500 کروڑ روپے کے مختلف پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے ۔ رام گنڈم امونیا۔یوریا مینوفیکچرنگ سنٹر، جس کا سنگ بنیاد خود وزیر اعظم نے 7 اگست 2016 کو رکھا تھا، ہر سال مقامی طور پر 12 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن یوریا پیدا کرتا ہے ۔
 وزیر اعظم بھدراچلم روڈ۔ستوپلی کے درمیان ایک ہزار کروڑ روپے سے تعمیر کردہ ریلوے لائن کو قوم کے نام کریں گے ۔ وزیر اعظم مختلف قومی شاہراہوں پر میدک۔سدی پیٹ۔ایلکاتورتھی سکشن، بودھن۔باسر۔بھینسہ سکشن کے درمیان قومی شاہراہ کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
 6 لین والے گرین فیلڈ رائے پور۔وشاکھاپٹنم اقتصادی راہداری کے آندھرا پردیش سکشن کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن کی ترقی کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ، جس پر 450 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔