حیدرآباد:۔14؍نومبر
(پریس نوٹ)
محمد یقین الدین۔صدر ائیٹا تلنگانہ کے بموجب انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ کہ تعلیمی شعبہ کی معروف و حرکیاتی شخصیت ڈاکٹر محمد عبد الخالق صاحب ،ساکن بودھن،سابقہ پرنسپل بھینسہ و موجودہ کنٹرولر آف اگزامنیشنس بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ گذشتہ چند دنوں سے علیل تھے اور حیدرآباد کے ،،اپولو ہسپتال،بنجارہ ہلز،میں زیرِ علاج تھے۔
رات دیر گئے قلب پر حملہ کی وجہ آج صبح کی ساعتوں میں وہ اپنے رب سے جا ملے۔ مرحوم ایک پابند صوم و صلاہ، ملنسار اور ہمدرد انسان تھے۔. اپنی تعلیمی خدمات کے دوران طلباء کے اخلاقی اور تعلیمی اقداروں کو پروان چڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے کافی مصروف رہا کرتے تھے
آئیٹا تلنگا نہ مرحوم کے سانحہ ارتحال پر اپنے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ اور اللہ سے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کبے لئے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔مرحوم کی تجہیز و تکفین نظام آباد میں بعد نماز مغرب عمل آئی ۔
مرحوم‘ محمد عبداخالق محمد عبدالرفیق سینئر لیکچرار و پرنسپل ووڈ بریج انٹر نیشنل اسکول نظام آباد کے حقیقی بھائی تھے ۔
