کاماریڈی میں  16/ نومبر کو جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و درس ختم بخاری شریف

تازہ خبر تلنگانہ
 جلسہ کو کامیاب بنانے  کی اپیل
 کاماریڈی:۔14؍نومبر
(پریس نوٹ)
 محمد فیروز الدین کے  اطلاع کے بموجب ضلع کاماریڈی کی بافیض مرکزی، علمی، عرفانی وروحانی دینی درسگاہ مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور و مدرسۃ الصالحات کا جلسۂ تکمیلِ حفظ قرآن مجید و درس ختم بخاری شریف عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب مدظلہ
(صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) کی صدارت میں مؤرخہ ۲۰ ربیع الثانی ۱۴۴۴ھ مطابق 16 نومبر 2022ء بروز چہارشنبہ بعد نمازِ عشاء احاطۂ مدرسہ ہذا میں انشاء اللہ منعقد ہوگا ۔اس ضمن میں ایک اہم مشاورتی اجلاس جناب محمد مقصود صاحب ایڈوکیٹ کے مکان پر منعقد ہوا
جس میں محمد جاوید علی صاحب الحاج سید عظمت علی صاحب میرفاروق علی صاحب مقصود احمد ایڈوکیٹ صاحب نے کہا کہ اس نورانی علمی اجلاس میں حفظ قرآن مجید مکمل کرنے والے طلباء عظام کی دستار بندی عمل میں آئے گی
اور مدرسۃ الصالحات کاماریڈی کی دورۂ حدیث مکمل کرکے عالمہ فاضلہ بننے والی طالبات کو خمار فضیلت پیش کی جائے گی،  نیز اس جلسہ سے مقرر ذیشان حضرت مولانا امیراللہ خان صاحب
قاسمی دامت برکاتہم (نائب صدر رابطۂ مدارس عربیہ اسلامیہ تلنگانہ) وملک کے ممتاز و مایہ ناز اکابر علماء کرام بالخصوص طوطیِ ہند حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والاجاہی دامت برکاتہم (خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور) وصاحب نسبت بزرگ عالم دین ومقرر شیریں بیان
حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب قاسمی مدظلہ (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم) وصاحب نسبت نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی عبدالرشید شیداء صدیقی مدظلہ (صاحبزادہ وجانشین حضرت مولانا الشاہ منیر احمد صاحب ممبئی
دامت برکاتہم) شرکت فرما کر تمام شرکاء سے بصیرت افروز خطاب بھی فرمائیں گے۔ نیز اسی دن صبح 10 بجے مدرسۃ الصالحات کاماریڈی میں خواتین اسلام کیلئے خصوصی پردہ کے نظم کے ساتھ درسِ ختمِ بخاری شریف کا انعقاد عمل میں آئے گا،
اس موقع سے مولانا منظور عالم مولانا نظرالحق  حافظ محمد یوسف حلیمی انورحافظ مجاہد حافظ عبد الواجد حافظ تقی الدین حافظ عبدالحلیم حافظ سراج مولوی سمیر محمد سلیم الدین قائدtrs محمدماجداللہ میر مبشر علی عامر محمد عباد اللہ میر وجاھت علی قائد
کانگریس محمد اسحاق شیرو بھائی قائد کانگریس محمد حنیف محمد ماجد علی سید مبشر محمد حمزہ محمد بابو جانی محمد انور نے تمام اہلیان کاماریڈی و متصل اضلاع کے تمام احباب سے اس ہونے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر استفادہ کی پرخلوص گذارش کی ہے