جمیع ذمہ داران، کارکنان و ممبران جمعیۃ کاماریڈی سے بہ پابندی وقت شرکت کی گذارش ۔
کاماریڈی:۔20؍نومبر
(پریس نوٹ)
حافظ محمد تقی الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران، کارکنان و ممبران کا مشاورتی اجلاس۔ بضمن اصلاح معاشرہ مہم کا آغازمحترم مولانا مفتی عمران خان قاسمی صاحب دامت برکاتہم صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی کی
صدارت میں مؤرخہ ۲۴/ ربیع الثانی ۱۴۴۴ھ مطابق 21 نومبر 2022ء بروز پیر بعد نماز عشاء بمکان حافظ سردار خان صاحب نزدمسجد ابوبکرصدیق اسلام پورہ کاماریڈی انشاء اللہ منعقد ہوگا۔
ایجنڈا اصلاح معاشرہ کمیٹوں کی تشکیل گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اسکے علاوہ دیگر اہم امور باجازت صدرمحترم جمعیۃ علماء ہند شہر کاماریڈی کے تمام ذمہ داران، کارکنان وممبران سے اس اہم مشاورتی اجلاس میں بہ پابندی وقت شرکت کی پرخلوص گزارش ہے۔
الداعی: حافظ محمد یوسف حلیمی انور جنرل سکریٹری سٹی جمعیت علماء کاماریڈی