کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
ممبئی:۔28؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
نوجوان بلے باز رتوراج گائیکواڑ نے پیر کو تاریخ رقم کی۔ وجے ہزارے ٹرافی میں مہاراشٹر کے لیے کھیلتے ہوئے گائیکواڑ نے اتر پردیش کے خلاف میچ میں ایک اوور میں سات چھکے لگائے۔ وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
گائیکواڑ نے یہ کارنامہ مہاراشٹر کی اننگز کے 49ویں اوور میں کیا۔ شیوا سنگھ کے اس اوور میں ایک گیند نو بال تھی۔ اس طرح یہ اوور سات گیندوں کا تھا اور گائیکواڑ نے سات گیندوں پر چھکے لگائے۔
اوور میں مجموعی طور پر 43 رنز بنائے۔ انہوں نے اس اننگز میں 159 گیندوں پر 220 رنز بنائے۔ گایکواڑ نے اس اننگز میں 10 چوکے اور 16 چھکے لگائے۔
6⃣,6⃣,6⃣,6⃣,6⃣nb,6⃣,6⃣
Ruturaj Gaikwad smashes 4⃣3⃣ runs in one over! 🔥🔥
Follow the match ▶️ https://t.co/cIJsS7QVxK…#MAHvUP | #VijayHazareTrophy | #QF2 | @mastercardindia pic.twitter.com/j0CvsWZeES
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) November 28, 2022
مہاراشٹر کا سکور 330/5 گائیکواڈکی اننگز کی بدولت مہاراشٹر نے 50 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ گایکواڑ نے اس اننگز میں اوپننگ کی تھی۔ ان کے علاوہ مہاراشٹر کا کوئی اور بلے باز نصف سنچری بھی نہیں بنا سکا۔
انکت باونے اور عظیم قاضی نے 37-37 رنز کی اننگز کھیلی۔ اتر پردیش کے لیے تیز گیند باز کارتک تیاگی نے 66 رنز دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔
یوپی کی ٹیم میں آئی پی ایل کھیلنے والے 4 گیندباز ایسا نہیں ہے کہ گائیکواڑ نے کسی ہلکی بولنگ والی ٹیم کے خلاف تیز بیٹنگ کی ہو۔ اس میچ میں کھیلنے والی یوپی کی ٹیم میں چار گیند باز آئی پی ایل کھیل چکے تھے۔
ان میں انکت راجپوت، شیوم ماوی، کارتک تیاگی اور کرن شرما شامل ہیں۔