جگتیال:۔28نومبر
(زین نیوز)
جنا وگیان ویدیکا کے زیراہتمام "چیکموکی سائنس تقاریب‘ سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ2202 کا ایک فلیگ شپ پروگرام جگتیال ضلع مستقر پراولڈ ہائی اسکول میں منعقد ہوا ۔ ضلعی محکمہ تعلیمات کی جانب سے تحریری مقابلے منعقد کئے گئے
سائنس فیسٹیول کا انعقاد طلباء میں سائنس میں دلچسپی پیدا کرنے، ان میں چھپی تخلیقی توانائی کو اجاگر کرنے، سائنسی سوچ اور مشاہدے کو ابھارنے، سائنسی نقطہ نظر کو فروغ دینے، سائنسدانوں کے طور پر ترقی کرنے اور سائنس کے مطالعے کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔
جس کا عنوان رول آف سائنٹیفک اکیڈمک انسٹیٹیوشنس آف انڈیا تھا جس میں قاضی پورہ ہائی اسکو ل جگتیال کی اردو میڈیم طلبا کی طالبہ ماریہ فاطمہ بنت محمدیونس سعید جرنلسٹ‘ متعلم دسویں جماعت نے حصہ لیتے ہوئے منڈل سطح پر اول حاصل کیا۔
جنا وگیان ویدیکا کی جانب سے ماریہ فاطمہ کو توصیفی سند د ی گئی۔منڈل سطح پر اول مقام حاصل کرنے پر قاضی پورہ ہائی اسکو ل جگتیال کے صدر مدرس ‘ شیخ لطیف‘ اساتذہ عبدالباری‘ محمد عبدالحکیم‘ محمد امتیاز ‘ محمد مصطفیٰ کمال‘ شیخ نسیم احمد‘ محمد امتیا زالرحمن اور دیگر نے مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ "چیکموکی” ایک ایسا رسالہ ہے جو بچوں کو خوشی کے موقع اور ذہنی نشوونما دیتا ہے۔ جنا وگیان ویدیکا اور چیکموکی کے اشتراک سے سائنس مقابلے منعقد کیے گئے