400 فٹ گہرے بورویل میں پھنسے بچےکی  84 گھنٹے بچاؤ کی کوششوں کے بعد موت

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
نئی دہلی: ۔10؍ڈسمبر
(زیڈ این ایم ایس)
آٹھ سالہ تنمے ساہو جو 7 دسمبر کو مدھیہ پردیش کے بیتول میں بورویل میں گر گیا تھا، ہفتہ کو نکالے جانے کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ بیتول ضلع انتظامیہ کے مطابق بچے کو ایمبولینس کے ذریعے بیتول ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا
 جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ 5 ڈاکٹروں کی ٹیم نے نعش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ پی ایم کے بعد لواحقین میت لے کر گاؤں روانہ ہو گئے۔
یہ واقعہ منگل کی شام اتھنر تھانہ علاقہ کے مانڈوی گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب بچہ 55 فٹ گہرے بورویل میں پھنس گیا۔

کلکٹر امانبیر سنگھ بینس نے بتایا کہ بور 400 فٹ گہرا ہے۔ بچہ تقریباً 39 فٹ کی گہرائی میں پھنس گیابچاؤ ٹیم نے بور کے متوازی 44 فٹ گہرا گڑھا کھودا۔ اس کے بعد 9 فٹ کی افقی سرنگ کھودی گئی۔
این ڈی آر ایف اور ڈی ایس آر ایف کے 61 عہدیدار بچاؤ میں لگے ہوئے ہوم گارڈ کمانڈنٹ ایس آر اعظمی جو بچاؤ آپریشن کی نگرانی کی تھی نے بتایا کہ تنمے بورویل میں 39 فٹ پر پھنس گیا تھا۔
بچے کی عام قد کو تین سے چار فٹ سمجھتے ہوئے ہم نے 44 فٹ تک گڑھا کھودا ہے۔ این ڈی آر ایف اور ڈی ایس آر ایف کے 61 عہدیدار سرنگ کی کھدائی میں مصروف تھے۔
جائے واقعہ مانڈوی گاؤں کے ساتھ ساتھ قریبی 4 گاؤں کے لوگوں نے مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ گاؤں والوں نے مفت کھانے سے لے کر بچاؤ میں شامل 200 سے زائد افراد کے لیے ہر طرح کے انتظامات کیے تھے۔ اس کا مقصد صرف تنمے کو ہنستا کھیلتا دیکھنا تھا۔
بچے کے چچا راجیش ساہو نے بتایا کہ آخری رسومات تپتی گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔ یہ ہمارے لیے بہت افسوسناک وقت ہے۔ ہم نے سوچا تھا کہ ہم کامیاب ہو جائیں گے اور اپنا بچہ واپس حاصل کر لیں گے۔
بچاؤ ٹیم نے دن رات کوشش کی لیکن کہیں نہ کہیں دیر ہوئی۔ اگر ہمارے پاس اسی دن بچے کو نکالنے کے وسائل ہوتے تو وہ بچ جاتا۔ ٹیم ورک بہت اچھا تھا، لیکن ہم نے دیر کر دی تھی۔
حادثہ بیتول ضلع کے آتھنر کے مانڈوی گاؤں میں منگل کی شام تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ 6 سالہ تنمے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔
 اسی دوران وہ پڑوسی کے بورویل میں گر گیا۔ آواز لگانے پر بورویل کے اندر سے بچے کی آواز آئی۔ اس پر گھر والوں نے فوری طور پر بیتول اور آتھنر پولیس کو اطلاع دی۔
ایم پی وزیر اندر سنگھ پرمار نے جمعہ کو آپریشن کے بارے میں پوچھے جانے پر اے این آئی کو بتایا، "این ڈی آر ایف چیف منسٹر کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہم انہیں وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ افسران کی طرف سے لاپرواہی ہوئی، ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔”