حیدرآباد: منگنی سے چند گھنٹے قبل فلمی انداز میں ڈاکٹر کا اغوا

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
معمہ حل ـ’’مسٹر ٹی‘‘ کا مالک گرفتار
حیدرآباد: ۔9؍ڈسمبر
(زین نیوز )
رنگاریڈی ضلع کے ادیبھاٹ میں پولیس نے اغوا کا معمہ حل کرلیا ہے۔ڈاکٹر ویشالی نامی ایک نوجوان لڑکی جسے اغوا کیا گیا تھا، کو پولیس نے  بازیاب کرالیااورپولیس نے بالآخر اغوا کار کو پکڑ لیا۔
سیل ٹاور کی بنیاد پر، رچاکونڈہ پولیس نے اسے نلگنڈہ میں پایا۔ رچاکونڈہ پولیس کی طرف سے دی گئی اطلاع پر نلگنڈہ پولیس نے اسے بچایا اور اسٹیشن لے گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اغوا کے ملزمین نوین ریڈی کے ساتھ دیگر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے
واضح رہے کہ رکیانجل میونسپل علاقہ کے راگناگڈا میں آج دوپہر فلمی انداز میں ڈاکٹر ویشالی کو کا اغوا کیا گیا تھا جو  ایک فلمی منظر کی طرح، کچھ افراد کا ایک گروپ ویشالی کے گھر میں گھس گیا اور ایک لڑکی کو اس کی منگنی سے چند گھنٹے قبل، اغوا کر لیاتھا
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر ٹی کے مالک نوین ریڈی جو دوپہر کے وقت کم از کم 60 نوجوان، جن میں سے زیادہ تر لاٹھیوں، پتھروں اور لوہے کی سلاخوں سے لیس تھے، گھر میں داخل ہوئے اور لڑکی کو زبردستی لے گئے،
حملہ آوروں نے اس کے والد، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو نشانہ بنایا، والدین اور پڑوسیوں کو شدید چوٹیں آئیںجنہوں نے احاطے میں کھڑی فرنیچر اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ مزاحمت کرنے کی کوشش کی۔جس گھر میں نوجوان لڑکی رہتی ہے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
ایسا لگتا ہے کہ ویشالی اور نوین ماضی میں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ چونکہ ویشالی کے گھر والے شادی کے لیے راضی نہیں تھے، نوین ریڈی نے انہیں سول کورٹ کے ذریعے نوٹس بھیجا۔ اس نے بتایا کہ وہ اور ویشالی ایک ساتھ رہتے تھے۔
 بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل ویشالی نے مسٹر ٹی فرنچائز کے مالک نوین ریڈی سے شادی کرنے کی بات کہی تھی لیکن کچھ دنوں بعد یہ رشتہ ٹوٹ گیا جس سے ناراض نوین ریڈی نے60لوگوں کے ساتھ لڑکی کے گھر پر حملہ کیا اور ویشالی کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق نوین ریڈی گزشتہ چھ مہینوں سے لڑکی کو اس غصے میں ہراساں کر رہا تھا کہ اس نے اس سے محبت اور اس سے شادی نہیں کی۔