تلنگانہ : نظام آباد شہر کے بڑا بازار میں دھماکہ۔ایک شخص زخمی

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
پولیس مصروف تحقیقات
نظام آباد:۔11؍دسمبر
(زین نیوز)
نظام آباد شہر کے بڑا بازار میں ہفتہ کی رات 10 بجے کے بعد ہوئے دھماکے کے واقعہ سےسراسمیگی کی لہر دوڑ گئی دھماکہ مقامی ایک شراب کی دکان کے قریب ہوا۔ دھماکے سے دکان کی چھت کے شیشے اڑ گئے۔  دھماکہ کی زوردارآواز سن کر مقامی لوگ باہر بھاگ آئے۔
 ایچ او ون ٹاؤن نظام آباد نے بتایا کہ ہمیں  دھماکے کی اطلاع ملی تھی۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ کیمیکل کے ڈبے کو ہلا رہے تھے۔

پولیس ابتدائی طور پر اس نتیجے پر پہنچی  کہہ کیمیکل سے بھرا ڈبہ ہلا ہوا تھا۔ جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیاکیمیکل کا کنستر جو ویسٹ پیپر جمع کرنے والے کا تھا پھٹ گیا  فوری طور پر فائر بریگیڈ کو بلایا گیا۔  دھماکہ میں زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا اس کی حالت اب تشویشناک ہے زخمی شخص کی تفصیلات معلوم نہیں ہوئیں۔
ایچ او ون ٹاؤن نے بتایاکہ فارنسک ٹیم کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں اور جائے وقوعہ معائنہ  اور جانچ کی گئی ہے اور کیمیکل ک نمونے جانچ کے لئے حاصل کیے گئے ہیں اس معاملہ میںایک مقدمہ درج کرلیا گیاہے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے
مزید تفصیلات کاانتظار ہے