حیدرآباد:۔13 دسمبر
(پریس نوٹ)
نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکرڈٹیشن کونسل (این اے اے سی) پیر ٹیم آج اپنے سہ روزہ دورہ کے سلسلے میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پہنچی اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ یہ ٹیم یونیورسٹی میں 15 دسمبر تک رہے گی۔
ٹیم کے صدر نشین پروفیسر محمد افشر عالم، وائس چانسلر ، جامعہ ہمدرد، دہلی ہیں۔ جبکہ پروفیسر وجئے دیو سنگھ، یونیورسٹی آف جموں، جموں و کشمیرممبر کوآرڈنیٹر ہیں۔
پروفیسر راجندر سنگھ یادو، کروکشیتر یونیورسٹی، ہریانہ؛ پروفیسر محمد سمیع اختر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی؛ پروفیسر دنیش کمار چوبے، نارتھ ایسٹ ہل یونیورسٹی، میگھالیہ؛ پروفیسر سبرامنیم نداکمار، پیریار یونیورسٹی، تامل ناڈو اور پروفیسر راسیہ بیگم ایس، یونیورسٹی آف کیرالا اراکین میں شامل ہیں۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے ٹیم کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری، ڈائرکٹر آئی کیو اے سی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اردو یونیورسٹی کو این اے اے سی کی جانب سے مسلسل دو مرتبہ 2009 اور 2016 میں ”اے“ گریڈ عطا کیا گیا ہے۔