سدی پیٹ ضلع میں سڑک حادثہ ۔تین ہلاک

بین الریاستی تازہ خبر

سدی پیٹ :4؍فروری
زین نیوز
سدی پیٹ ضلع کے جگدپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افرا د برسر موقع ہلاک ہوگئے یہ منڈل کے گُلہ پلی موضع کے راستہ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار طوفان جیپ اور آٹو کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں شنکرا پلی موضع سے تعلق رکھنے والے آٹو ڈرائیور 35سالہ بی رمیش کے بشمول 26سالہ سرسیلم اور 38سالہ جی کنکیا یا کی ہلاکت واقع ہوئی جبکہ اس واقع میں دیگر دو خواتین بھی زخمی ہوگئیں جن کی رامولاپلی کنکاوا‘ اور یم سجاتا کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی زخمیوں کو گجویل کے سرکاری دواخانے منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکی حالات کو تشویشناک بتایا۔مہلوکین کی تعلق ایک ہی موضع سے تھاجس کی وجہ سے پور ے گاؤں میں اس واقعہ کے بعد غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی دوسری جانب سے مہلوکین کے ارکا ن خاندان نے گاؤ ں کے افراد کے ساتھ مل کر نعشوں کو لئے سڑک پر بیٹھے انصاف کا مطالبہ کیا۔سرکل انسپکٹر پولیس گجویل مسٹر نارائینہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔