پھندہ لگاکر ماں ‘ بیٹی کی خودکشی۔

تازہ خبر قومی

کڑپہ:4؍فروری
زین نیوز
کڑپہ کے شنکرا پورم میں رہائش پذیر ایک ماں نے اپنی کمسن لڑکی کے ساتھ خودکشی کرلی تفصیلات کے بموجب 29سالہ شروانی کی نو سال قبل شیو کمار ریڈی کے ساتھ شادی ہو ئی تھی جن کی ایک تنویکا نامی لڑکی ہے شیو کمار ریڈی فی الوقت امریکہ میںسافٹ ویر انجینئر کی نوکری کررہا ہے اس کی بیوی شنکرا پورم میں اپنی بیٹی کےساتھا سکونت پذیر تھی جمعرات کی صبح شروا نی اپنی پیٹی کے ساتھ ملکر بیڈ رومس کے فیان سے پھند لگاکر خو د کشی کرلی اطلا ع کےساتھ پولیس نے مقام واردات کا دور ہ کرکے معائنہ کیا بعد ازاں دونو ں نعشوں کو ضابط کارروائی کے بعد بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کیا ۔سرکل انسپکٹر پولیس اشوک ریڈی نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج رجسٹر ڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا پولیس خود کشی کے وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے اطلاع ہے کہ شوہر بیوی کے درمیا ن گذشتہ پانچ سال سےاختلافا ت پیدا ہوگئے۔