خوفزدہ ہو کر اطراف کے مکینوں نے پوری رات سڑک پر گزاری
جگتیال:۔17؍دسمبر
(زین نیوز)
جگتیال شہر میں آئل مل میں آتشزدگی کی مہیب واردات پیش آئی۔ نئے بس اسٹینڈ کے ایل جی رام لاج کے قریب واقع سری وینکٹیشورا آئل مل میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔ آہستہ آہستہ آگ پوری مل میں پھیل گئی اور اس میں موجود سلنڈر زوردار آواز کے ساتھ پھٹنے لگے۔
گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ کے شعلے قریبی علاقوں میں پھیل گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قریبی گھروں تک پھیلنے سے روک دیا
آگ لگنےسے خوفزدہ ہو کر اہل علاقہ گھروں سے باہر نکل آئے اور پوری رات سڑک پر گزاری۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مل کے آس پاس کے مکانات کو خالی کرا لیا۔
آگ بجھانے کے لیے جگتیال، دھرما پوری اور مٹ پلی سے دوفائر ٹینڈر طلب کیے گئے فائربریگیڈ عملے نےتین فائر انجنوں کے ذریعے آگ پر قابو پالیا
۔ پولیس کا ماننا ہے کہ حادثے کی وجہ شارک سرکٹ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ اتنی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔دیہی سی آئی کرشنا کمار، ایس آئی چرنجیوی اور فائر مین نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
