حیدرآباد: ۔23؍دسمبر
(زین نیوزبیورو)
حیدرآباد شہر کے گوشہ محل کے چکرواڑی میں دکانداروں، خریداروں اور مسافروں کے درمیان اس وقت کشیدہ لمحات کا سامنا کرنا پڑا جب جمعہ کے روز بڑے نالہ کی چھت دھنس گئی۔
اس واقعہ میں کاریں، آٹو اور موٹر گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔اردگرد کافی ہجوم جمع ہوگیا اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ نالہ ٹوٹنے سے مقامی لوگ خوف میں مبتلا ہیں
تفصیلات کے مطابق، اکہ گوشہ محل کے چکر واڑی میں نالہ انڈر گروانڈ ڈرین بڑا نالہ جس پر چھت ڈالا گیا تھا کا ایک حصہ اچانک دھنس گیا ۔
اس جگہ پر ایک بازار قائم کیا گیا تھا جس میں کچھ سبزی فروشوں نے سڑک کے اس حصے کے ساتھ اپنے اسٹال لگا رکھے تھے جو کہ دھنس گیا۔ اس واقعہ میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کے علاوہ کچھ کاروں، آٹوز اور بائک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ اس واقعہ کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ نالہ پر سے چھت دھنس جانے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں بازار میں آنے والے لوگوں کو باہر نکال دیا ۔ اس واقعہ سے خوفزدہ مقامی لوگ اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ کب اور کیا گرے گا