عالمی میڈیا حجاب کےمسلۂ توڑ مروڑکر پیش کررہا ہے

تازہ خبر تلنگانہ
 حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ محض ایک پروپگنڈہ
ایران کے نمائندہ آیت اللہ مہدی مہدوی پورکی ایڈیٹر ان چیف رہنمائے دکن سے ملاقات
حیدرآباد:۔یکم جنوری
 (پریس نوٹ)
 اسلامی جمہوری ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ خاص برائے ہند آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے آج جانشین جناب سیدوقارلدین مرحوم جناب سید احمد خان نمائندہ ایڈیٹر ان چیف رہنمائے دکن و پبلیشر سے ا ن کی رہائش گاہ واقع زیبا باغ آصف نگر حیدرآباد پر ملاقات کی اور ارکان خاندان کو پرسہ دیا۔
چیف ایڈیٹر کے انتقال کے بعد یہ کسی مملکت کے اعلی عہدیدار کا ان کے یہاں پہلا دورہ تھاجنہوں نے جناب سید احمد خان کے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے موسومہ مکتوب کے بعد کیا جو ایران میں حجاب پر پیداشدہ نہ گفتہ بحالت کے سلسلہ میں تحریر کیا تھا ۔
اس مکتوب پر حکومت ایران نے مثبت درعمل کا اظہار کیا اور جناب سید احمد خان سے ملاقات کیلئے اپنے نمائندہ خاص کو روانہ کیا۔دوران گفتگو آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے جناب سید احمد خان کو بتایا کہ عالمی میڈیا میں حجاب کے تعلق سے جو کچھ آرہا ہے
اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ محض ایک پروپگنڈہ ہے ۔انہوں نے زمینی حقیقت سے آگاہی کیلئے میڈیا نمائندوں کے وفد کے ساتھ دورہ ایران کی دعوت دی تاکہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران سے دوبہ دوملاقات کے علاوہ بارگاہ علی موسی رضا علیہ السلام مشہد پر حاضری اور اس کی زیارت کرسکیں۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہوگا کہ جناب سید احمد خان نے اپنے مکتوب میں جو صدر ایران کو تحریرکیا تھا حقوق انسانی کی پامالی کی طرف نشاندہی کی تھی اورآزادی نسواں کے علاوہ جس کسی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے اور سرکاری خرچ پر احتجاج کے زخمیوں کا علاج کیا جائے اور گرفتاریوں سے گریز کیا جائے۔
اس مکتوب پر حکومت نے مثبت درعمل کا اظہار کیااور بتایا کہ ان واقعات کو عالمی میڈیا توڑ مروڑکر پیش کررہا ہے۔ آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے دوران گفتگو روزنامہ رہنمائے دکن کے تعلق سے بھی آگاہی حاصل کی۔
جس پر جناب سید احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے اس ادارہ کی ذمہ داری ایک ایسے وقت اپنے کندھوں پر لی جب حالات حق میں نہیں تھے تاہم انہوں نے محض خاندان کی نیک نامی کی برقراری کیلئے اس کو ایک چیلنج کے طورپر قبول کیا اور بتایا کہ اس کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد روزنامہ رہنمائے دکن کو عالمی میعار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اس کی نئی صورت گیری کی۔
اس پر دورہ کنندہ نمائندہ ایران آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے خوشی کا طہار کیا اور جناب سید احمد خان سے نیک توقعات وابستہ کیں۔اس موقع پر مترجم آغا حیدر’ فہیم الدین اسو سی ایٹ ایڈیٹررہنمائے دکن ‘مقبول احمدریسرچ اسکالر’ محمدرفیع الدین’ ڈاکٹرعبدالمحیمن قادری اور دوسر ے موجود تھے۔