رام نگر: ۔2؍جنوری
(زین نیوز)
کرناٹک ریاست کے رام نگر ضلع میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا اور اپنے خودکشی نوٹ میں اس نے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی اور پانچ دیگر کا نام لیا۔ حکام نے پیر کو بتایاکہ متاثرہ کی شناخت 47 سالہ پردیپ کے طور پر ہوئی ہے، جو بنگلورو میں ایچ ایس آر لے آؤٹ کے قریب امالی پورہ کا رہنے والا ہے۔
خودکشی نوٹ میں نام اروند لمباولی ہیں، جو سابق وزیر اور مہادیو پورہ حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی ہیں۔ جی رمیش ریڈی، کے گوپی، ڈاکٹر جے رام ریڈی، راگھو بھٹ اور سومیاکے بھی نام ہیں
انہوں نے اپنے ڈیتھ نوٹ میں مہادیو پورہ حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر اروند لمباولی اور پانچ دیگر کے نام کا ذکر کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پردیپ نے اپنی کار میں خود کو سر میں گولی مار لی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اتوار کو نئے سال کا دن منانے کے لیے اپنے خاندا
اس درمیان، وہ بنگلورو کی رہائش گاہ پر واپس آیا اور اور خودکشی لکھی۔ریزورٹ واپس آنے کے بعد اس نے اپنی کار میں خودکشی کرلی۔نوٹ میں جن پانچوں کے نام درج ہیں وہ سبھی بااثر افراد بتائے گئے ہیں۔ن
وٹ میں، اس نے پولیس پر زور دیا کہ وہ ان پانچ افراد کے خلاف کارروائی شروع کرے اور انہیں اس کی موت کا ذمہ دار ٹھہرائے۔نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے ایک ریزورٹ کھولنے کے سلسلے میں متوفی سے 1.50 کروڑ روپے لیے اور اسے کاروبار میں شراکت دار بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
"شراکت داروں نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔ مجھے 2.50 کروڑ روپے ملنے تھے۔ بی جے پی ایم ایل اے اروند لمباولی نے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی اور مجھے صرف 9 لاکھ روپے ملے۔ اس کے بعد ایم ایل اے اروند لمباولی نے بھی میری مدد نہیں کی،‘‘ موت کے نوٹ میں کہا گیا ہے۔