خاندان کے ساتھ تیونشا کے تعلقات اچھے نہیں تھے، ماں اسے کنٹرول کرتی تھی
شیزان خان کے اہل خانہ نےکی پریس کانفرنس
نئی دہلی:۔2؍جنوری
(آصف اقبال)
تیونشا خودکشی کیس میں پیر کو شیزان خان کے اہل خانہ پہلی بار پیش ہوئے۔ اس کی ماں اور بہنوں نے تیونشا کی والدہ ونیتا کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔
شیزان خان کی بہنوں فلک اور شفق نے بتایا کہ وہ تیونشا کو کبھی درگاہ نہیں لے گئیںاور نہ ہی حجاپہننے کے لئے کہا گیاحجاب کے بارے میں جو کہا گیا ہے وہ غلط ہے۔ تیونشا نے ٹی وی سیریل کی شوٹنگ کے دوران حجاب پہنا ہوا تھا۔
شیزان خان کے گھر والوں نے کہاکہ تیونشا کے اسکے اپنے گھر والوں کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔ ماں ونیتا تیونشا کو کنٹرول کرتی تھی۔شیزان خان کے گھر والوں نےکہاکہ تیونشا کی والدہ کے الزامات جھوٹے ہیں، اس پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالاگیا
ونیتا شرما شیزان پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں۔ ہم کبھی کسی کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ ہم نے اسے کبھی حجاب پہننے پر مجبور نہیں کیا۔بلکہ ہم تیونشا کی سالگرہ کے موقع پر سرپرائز پلان کر رہے تھے۔
بہنوں نے کہاکہ ہم اسے جانتے تھے۔ وہ ہمیں بڑی بہن سمجھتی تھیں۔ 4 جنوری کو اس کی سالگرہ ہے، ہم اس کے لیے سرپرائز پلان کر رہے تھے۔ تیونشا نے اپنے والد کی موت کے بعد کبھی بھی اپنی سالگرہ صحیح طریقے سے نہیں منائی۔ ہم تیونشا کو صرف 5 ماہ سے جانتے ہیں۔
شیزان خان کے افراد خاندان نے کہاکہ ونیتا چاہتی ہے کہ شیزان بھی تیونشا کی طرح خودکشی کرے۔اس نے کہا کہ اگر ہم اسے درگاہ لے جائیں تو کیا اس کی کوئی تصویر ہے؟
شیزان نے تھپڑ مارا تو کیا اس کا کوئی ثبوت ہے؟ جہاں تک اردو کا تعلق ہے تو شوٹنگ کے دوران اردو بولنی پڑتی ہے۔ ہماری ایک بیٹی چلی گئی اور اب ونیتا جی چاہتی ہیں کہ ہمارا بچہ خودکشی کرے۔تیونشا شرما کی ماں ونیتا شرمانے اس کی سالگرہ پر تیونشا کا موبائل توڑ دیا۔
اہل خانہ نے کہاکہ تیونشا ٹی وی سیریل میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی۔ وہ دنیا دیکھنا چاہتی تھی۔ تیونشا کے خاندان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔ ماں ونیتا نے اس کی سالگرہ پر تیونشا کا موبائل توڑ دیا۔ تیونشا کو پیسوں کی کمی تھی۔ ونیتا تیونشا کو کنٹرول کرتی تھی۔
ممبئی کی وسائی عدالت نے اداکارہ تیونشا شرما خودکشی کیس میں ملزم شیزان خان کی تحویل میں 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔ ہفتہ کو جب عدالت نے اس کی تحویل میں توسیع کا حکم دیا توشیزان خان نے مطالبہ کیا کہ اس کے بال نہ کاٹے جائیں۔
یہاں، پولیس نے الزام لگایا ہے کہ شیزان خان تحقیقات میں مدد نہیں کر رہا ہے۔ وہ اپنے میل کا پاس ورڈ بھی چھپا رہا ہے