محمد خواجہ مجیب الدین صدتلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کا بیان
حیدرآباد:۔13 ؍جنوری
(پریس نوٹ)
تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے اُردو اساتذہ کو بیسٹ اُردوٹیچر ایوارڈ برائے سال-22 2021 اورسرکاری اردو میڈیم اسکولس کو انفراسٹرکچر کی فراہمی برائے سال 2022 کے لئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 31 جنوری2023 تک توسیع کردی گئی ہے ۔
جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدرتلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میںاس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے اُردو اساتذہ کوبیسٹ اُردوٹیچر ایوار برائے سال-22 2021 اور سرکاری اردو میڈیم اسکولس کو انفراسٹرکچر برائے سال 2022 کی فراہمی کے لئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 15/ جنوری2023رکھی گئی تھی
لیکن اساتذہ‘ اُردوتنظیموں اور اردو اسکولس کے ذمہ داروں کی نمائندگی پر اس تاریخ میں 31 /جنوری2023 تک توسیع کردی گئی ہے ۔
انہو ںنے ریاست تلنگانہ کے اردو اساتذہ اور سرکاری اردو اسکولس کے ذمہ داروںسے خواہش کی ہے کہ وہ معلنہ شرائط کے مطابق متعلقہ پروفارما کی تکمیل اور تصدیق کرواکر مقررہ توسیع شدہ تاریخ تک صَدر دفترتلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی حج ہاوز چوتھی منزل نامپلی حیدرآباد میں داخل کردیں۔
