حیدرآباد:ین آر آئی کو دھوکہ دینے کے الزام میں عنبرپیٹ انسپکٹر گرفتار 

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
حیدرآباد :۔13؍جنوری
(زین نیوز)
 عنبرپیٹ انسپکٹر پی سدھاکر کو ونستھلی پورم پولیس نے جمعہ کے روز ایک معطل پولیس عہدیدارکے ساتھ ملی بھگت اور زمین بیچنے کے بہانے ایک این آر آئی کو 55 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
فروری 2022 میں، کیس کے مرکزی ملزم، کے راجیش نے مبینہ طور پر رنگا ریڈی ضلع کے کنڈوکور میں 10 ایکڑ اراضی سے متعلق جائیداد کے جعلی دستاویزات بنائے اور اس کی تفصیلات ‘دھرانی ‘ حکومت کے اراضی ریکارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کیں۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ راجیش نے شکایت کنندہ وجے ناتھ عرف وجیانند کو لالچ دیا اور رقم اکٹھی کی اور آن لائن ادائیگی کے ذریعہ سدھاکر کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔
شکایت کنندہ نے محسوس کیا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، راجیش اور سدھاکر سے اس کی رقم واپس کرنے کی درخواست کی، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔
ایک شکایت کی بنیاد پر، ونستھلی پورم پولیس نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کیا اور سدھاکر کو گرفتار کیا۔ راجیش کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔سدھاکر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ امبرپیٹ انسپکٹر کے خلاف ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن میں7؍جنوری کو ایک این آر آئی کو 54 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 420، 406، 467 کے تحت مقدمہ درج کیا۔
انسپکٹر سدھاکر نے ایک معطل پولیس عہدیدار کے ساتھ مبینہ طور پر55 لاکھ روپے کی یہ رقم این آر آئی سے لی تھی اومعاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی کہ ایک تحصیلدار انہیں ذاتی طور پر جانتا ہے۔ تاہم مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔