عہدیداروں کاچومحلہ پیالیس کا معائنہ ‘ انتظامات کا جائزہ

تازہ خبر تلنگانہ
مکرم جاہ بہادر کے دیدار ‘ غسل و دیگر امور  پت تبادلہ خیال‘ میت کی کل آمد‘کل بعد عصر مکہ مسجد میں نماز جنازہ وتدفین
حیدرآباد:۔16؍جنوری
(زین نیوزبیورو)
محکمہ اقلیتی بہبود‘ نظام ٹرسٹ ‘مکرم جاہ ایجوکیشن‘ امورمذہبی نظام اوقاف‘ پولیس‘محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں نے آج چومحلہ پیالیس حیدرآباد کا دورہ کرکے  انتظامات کامعائنہ کیا
اورغسل و دیگر امور  پر تبادلہ خیال کیا  جہاں آصف جاہ ثامن نواب برکت علی خان والی شان مکرم جاہ بہادر کی میت کو دیدار کیلئے رکھا جائے گا۔
 جن کی میت خصوصی چارٹر طیارہ کے ذریعہ کل منگل 17؍جنوری کوشمس آباد ایر پورٹ پہنچے گی۔ وہاں سے والی شان کی میت کو چو محلہ پیالیس منتقل کیا جائے گا تا کہ یہاں عا م و خاص کو دیدار کا موقع فراہم کیا جائے۔  یہیں پر غسل دینے تجہیزو تکفین اور سلامی د ی  جائے گی ۔
چہاشنبہ18؍جنوری کو جلوس جنازہ   تاریخی مکہ مسجد پہنچے گا۔جہاں سلاطین دکن کے مقبرہ میں ان کے والدہ کے پہلو میں تدفین عمل میں آئے گی ۔اس مقبرہ آصف جاہی سلاطین مدفن ہیں۔
 چیف منسٹر نے اعلی ٰ ترین سرکاری اعزازات کے ان کی تدفین کی چیف سکریٹری کوہدایت دی ہے۔جناب اے کے خان مشیر اقلیت حکومت تلنگانہ کوآصف جاہی  خاندان کے ارکان اور حکومت سے رابطہ بنائے رکھنے اور ان کی مرضی کے مطابق انتظامات کرنے کاحکم دیاہے۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ آصف جاہ سابع حضور نظام نواب میر عثمان علی خان کے پوتے آصف  جاہ ثامن کی میت کو ان کی وصیت کے مطابق استنبول ترکی حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔تا کہ دکن میں سپرد لحد کیا جائے۔ احاطہ مقبرہ میں آخر آرام گاہ کو تیار کرلیا گیا ہے۔
 آج شہزادی اسری بیگم صاحبہ، جناب فیض خان ٹرسٹی، جناب اے کے خان   آئی پی ایس مشیر برائے اقلیتی بہبود محکمہ،  وکرم سنگھ مان آئی پی ایس  الحاج محمد سلیم چیر مین  حج کمیٹی نے چو محلہ پیالیس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر  وکرم سنگھ مان ایڈیشنلکمشنرپولیس، سائی چیتنیا ڈی سی پی ساؤتھ زون،   جوئل ڈیوس  ڈی سی پی ویسٹ زون،   ایم سری نواسلو  ڈپٹ ی آئی جی اور دوسرے موجودتھے ۔ نماز جنازہ مکہ مسجد میںچہارشنبہ 18؍جنوری کوبعد عصر مقرر  ہے۔
سکریٹری اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام نے خطیب مکہ مسجد حافظ و قاری محمد رضوان قریشی کو آج ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے آصف جاہ ٹامن نواب میر برکت علی خان والاشان مکرم جاہ بہادر کی نماز جنازہ دعا و فاتحہ کی درخواست کی ہے جو 18 جنوری کو مقرر ہے۔
قاری محمد رضوان قریشی سے اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام نے درخواست کی ہے کہ چہارشنبہ 18 جنوری کو مکرم جاہ بہادر کی نظام جنازہ کی امامت کریں اس کے بعد شاہی مقبرہ مکہ مسجد میں تدفین کے بعد دعا وفاتحہ کا اہتمام کریں۔