مسجد عالم گیر گنٹالہ بیگم پیٹ ہائٹیک سیٹی حیدرآباد میں تفہیم ختم نبوت ورکشاپ

تازہ خبر تلنگانہ
 ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد کی جانب سے پوسٹر کی رسمِ اجرا ئی
نظام آباد:۔16؍جنوری
(ای۔میل)
مسلم نوجوانوں کو گمراہی اور ارتدادی فتنوں سے بچا نے کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام تفہیم ختم نبوت ورکشاپ مؤرخہ 21جنوری 2023 بروز ہفتہ بعد نماز عصر تا 22 جنوری 20233 بروز اتوار بعد نماز عشاء مسجد عالم گیر گنٹالہ بیگم پیٹ ہائٹیک سیٹی حیدرآباد میں منعقد ہونے والا ہے
 اس ورکشاپ کے پوسٹر کی رسمِ اجرا تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد کے ذمہ داران نے کی یہ ورکشاپ موجودہ دور کے ابھر تے ہوئے ایمان سوز فتنے 1 فتنہ قادیانیت 2 فتنہ شکیلیت 3 فتنہ فیاضیت 4 فتنہ منکرین حدیث 5 فتنہ گوہر شاہی 6 فتنہ غامدیت 7 فتنہ انجینئر محمد علی مرزا اس طریقہ کے بہت سے ارتدادی فتنوں کے رد میں رکھا جارہا ہے
جس میں ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ارتداد کے موضوع پر منجھے ہوئے اکابر علماء کرام ان ارتدادی فتنوں سے کیسے اپنےآپ کو محفوظ رکھنے کی تربیت دینگے
 حافظ محمدمجیب احمدخان‘ خازن تحفظ ختم نبوت نظام آباد نے کہا ہے کہ اس نوعیت کا پروگرام پوری ریاست تلنگانہ کے نوجوانوں کے لئے پھلی مرتبہ کیا جا رہا ہے ۔
اس پروگرام کا مقصد امت مسلمہ کے ایمان وعقائد کا تحفظ ہے ۔اور عوام الناس کو ایمان سوز فتنوں سے آگاہ کرنا ہے ۔لھذا مفتی سعید اکبر صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد اور جمیع ٹرسٹیز نے متحدہ ضلع نظام آباد کے تمام
ٹیچرز،تعلیم یافتہ نوجوان ،اور تاجرین سے درخواست کی ہےکہ اس ایک روزہ تفھیم ختم نبوت ورکشاپ میں ضرور شرکت فرمائیں اور ایمان پر حملہ آور فتنوں سے آگاہی حاصل کریں ۔
رسمِ اجرا کے موقع پر مولانا سید عماد الدین احمد قاسمی نائب صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ،مولانا سید اکرام الدین ،خازن تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ،حافظ جعفر ،محمد اظہر الدین ، محمد حمید الدین صدیقی اور سید افضل الدین احمد شریک تھے