پریتی کا صد فیصد لو جہادکیس ‘بنڈی سنجے کا سنسنی خیز تبصرہ
حیدرآباد:۔24؍فروری
(زین نیوزبیورو)
تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے ورنگل کاکتیہ میڈیکل کالج کی طالبہ پریتی کی خودکشی کی کوشش پر سنسنی خیز تبصرہ کیااورکہاکہ یہ’’لو جہاد‘‘کا معاملہ ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ یہ 100 فیصد لو جہادی کیس ہے
انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لڑکے ہندو لڑکیوں کوہراساں کرر ہے ہیں کیوںکہ ایسا کرنے کیلئے انہیں بیرون ملک سے بڑی رقم بھی آ رہی ہے۔
کریم نگر کے مہا سکتی اماں واری مندر میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بندی نے ریاستی حکومت پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ پریتھی نے خودکشی کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ کاکتیہ میڈیکل کالج کی ایک سینئر میڈیکل طالبہ کی ریگنگ کو برداشت کرنے سے قاصر تھی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مقامی پولیس اس معاملے کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور مزید کہا کہ ریاستی حکومت کے حکام متاثرہ کو بہترین علاج فراہم کرنے کے نام پر اس معاملے میں اپنی کارروائی میں تاخیر کر رہے ہیں تاکہ مختلف طلباء تنظیموں کے مشتعل کارکنوں کو پرسکون کیا جا سکے۔
بنڈی سنجے نے برسرخدمت جج کے ذریعہ پریتی کی خودکشی کی کوشش کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اور کہا کہ پریتی کی خودکشی کی کوشش کا ایک ہی ذمہ دارہی جو گزشتہ چند دنوں سے اسے ہراساں کر رہاتھا۔انہوں نے کہاکہ حکام اسے ایک معمولی واقعہ میں بدلنے کی سازش کر رہے ہیں۔
ریاستی صدر بندی سنجے نے الزام لگایا ہے کہ اگرچہ والدین یہ الزام لگا رہے ہیں کہ خودکشی کی کوشش کے پیچھے سینئر ہراسانی کی وجہ ہے، وہ اسے معمولی معاملہ سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کو پھنسانے کے لئے انہیں دوسرے ممالک سے پیسے مل رہے ہیں۔ بی جے پی صدر نے مزیع کہا کہ پولیس ایک چال کے طور پر مقدمات درج کر کے ملزمین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بنڈی سنجے نے پریتی کے واقعہ اور عنبرپیٹ میں کتے کے حملے میں ایک بچے کی موت پر کے سی آر کی جانب سے ردعمل ظاہر نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک ہے۔