تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:9؍فروری
زین نیوز
تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات 2021 ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے۔۔ ڈائریکٹر محکمہ سرکاری امتحانات نے آج جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ ایس ایس سی کے امتحانات17مئی 2021سے 26 مئی تک منعقد ہونگے۔امتحانات کے اوقات صبح 9:30 بجے تا 12:45 دوپہر بجے رہیں گے۔  شیڈول کے مطابق پیر مئی کو فرسٹ لینگویج 18کو سیکنڈ لینگویج‘ اور 19کو انگریزی‘ 20کوریاضی‘21کو سائنس‘ 22کو سماجی علم ‘24 عربک لینکویج پیرI‘ 25 کو لینکویج پیرIIاور 26 کو ایس ایس سی اوکیشنل کے امتحانات ہونگے۔
۔