مکیش امبانی‘امیتابھ بچن اوردھرمیندر کے گھر بم کی دھمکی: ناگپور پولیس کو نامعلوم شخص کا فون
ممبئی:۔یکم؍مارچ
(زین نیو ز ڈیسک)
اداکار امیتابھ بچن، دھرمیندر اور بزنس مین مکیش امبانی کے گھروں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ منگل کو ایک نامعلوم شخص نے ناگپور پولیس کنٹرول روم کو فون کیا اور تینوں مشہور شخصیات کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔
اس شخص نے فون پر یہ بھی دعویٰ کیا کہ ممبئی کے دادر میں 25 مسلح افراد پہنچ گئے ہیں، جو دہشت گردی کے واقعے کو انجام دیں گے۔
ٹائمز آف انڈیا سے بات چیت کے دوران ممبئی پولیس نے کہا کہ کال موصول ہوتے ہی ہم نے بم اسکواڈ ٹیم کو اس مشہور شخصیت کے گھروں کی چھان بین کے لیے بھیجا۔ تاہم اس دوران ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔
کال موصول ہونے کے بعد سے ہی ممبئی پولیس نے کال کرنے والے کو ٹریس کرنے کی کوشش کرتے ہوئے۔ناگپور پولیس کنٹرول روم نے ممبئی پولیس کو ہائی الرٹ کا پیغام بھیجا ہے،
ممبئی پولیس نے فوری طور پر تینوں شخصیات کے گھروں کی چیکنگ کی جس میں بم جیسی کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ پولیس کال کرنے والے کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب کسی مشہور شخصیت کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہو۔ اس سے پہلے بھی بالی ووڈ کے کئی اداکاروں اور گلوکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں جب کہ کچھ پر حملہ بھی ہو
شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو ڈان چھوٹا راجن کے لیے کام کرنے والے روی پجاری کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ فلم کی شوٹنگ کے مقام سے ایک نوٹ ملا جس میں لکھا گیا کہ اگلا نمبر شاہ رخ کا ہے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان نے بلٹ پروف گاڑی بھی خریدی۔
عامر خان‘ستیہ میو جیتے کے پہلے سیزن کے بعد عامر خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔ ریسکیو کے لیے عامر نے 10 کروڑ روپے کی بلٹ اور بم پروف کار خریدی۔ عامر خان سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور مکیش امبانی کے بعد بلٹ پروف گاڑی خریدنے والے تیسرے ہندوستانی تھے۔
