حیدرآباد میں نابالغ لڑکی کو دھوکہ دینے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا کالا جادوگر گرفتار
حیدرآباد :۔3؍مارچ
(زین نیوز)
حیدرآباد لنگر ہاؤز پولیس نے جمعہ کے روز ایک شخص کو گرفتار کیا جو ایک کالا جادوگر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اسے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ دھوکہ دہی اور جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار شخص شاہ غلام نقشبندی حفیظ پاشا ہے جو سلیم نگر نیو ملک پیٹ کا ساکن ہے اور آندھرا پردیش کے نیلور کا رہنے والا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تقریباً تین سال قبل حفیظ پاشا متاثرہ لڑکی کے خاندان کے صحت کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اس کے قریب ہو گیااور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔یہ دعویٰ کیا کہ وہ کالے جادو سے بچی کو ٹھیک کر سکتا ہے۔
لیکن کئی ہفتوں سے یہ شخص نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا تھا۔ جب اہل خانہ کو پتہ چلا تو انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی جب اس کے والدین نے اس کا سامنا کیا تو حفیظ پاشا نے معذرت کی اور اس سے شادی کا وعدہ کیا۔
جبکہ لڑکی کے والدین نے 10 مارچ کو حفیظ پاشا کے ساتھ اس کی شادی طے کر دی، بعد میں وہ فرار ہو گیا۔ اس کے والدین کی شکایت پر لنگر ہاؤز پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
