دہلی میں پانچ منزلہ عمارت 5 سیکنڈ میں گر گئی۔بچاؤ آپریشن جاری ۔
نئی دہلی:۔8؍مارچ
(زین نیوز ڈیسک)
قومی راجدھانی دہلی کے وجے پارک علاقے میں ایک 5 منزلہ عمارت گر گئی۔یہ عمارت تقریباً 20 سال پرانی تھی۔ دوپہر 12 بجے کے قریب یہ اچانک گر گئی، جس کے بعد گھر کو خالی کرا لیا گیا۔اگرچہ ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن آس پاس کے کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
دہلی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم ملبہ ہٹانے کے لیےموقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
مکان گرنے سے اردگرد کے بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے ہیں جن کی مرمت کی جارہی ہے۔ جب مکان گرا تو نیچے کچھ گاڑیاں بھی کھڑی تھیں جو ملبے کے نیچے آگئیں۔ انہیں بھی نکالا جا رہا ہے۔
#WATCH | Delhi: A building collapsed in Vijay Park, Bhajanpura. Fire department present at the spot, rescue operations underway. Details awaited
(Video Source – Shot by locals, confirmed by Police) pic.twitter.com/FV3YDhphoE
— ANI (@ANI) March 8, 2023
مکان گرتے ہی لوگ ادھر ادھر بھاگے۔گھرگرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ایک 29 سیکنڈ کی ویڈیو بھی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 5 سیکنڈ میں پانچ منزلہ مکان تباہ ہو گیا
مکان گرتے ہی موقع پر موجود لوگ خود کو بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ تاہم کسی قسم کے نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور عمارت کے گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کو اس واقعہ کی اطلاع دوپہر 3:05 بجے ملی۔ یہ واقعہ یکم مارچ کو شمالی دہلی کے روشنارا روڈ پر آگ لگنے کے بعد ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے بعد پیش آیا ہے