مدرسہ فیض القرآن حلیمیہ سنگاریڈی میں تکمیل حفظ قرآن مجید واصلاح معاشرہ کا سالانہ عظیم الشان جلسہ 

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی
مدرسہ فیض القرآن حلیمیہ سنگاریڈی میں تکمیل حفظ قرآن مجید واصلاح معاشرہ کا سالانہ عظیم الشان جلسہ 
عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل۔ 
حیدرآباد:۔9؍مارچ
(پریس نوٹ)
 حافظ محمد احمد استاذ مدرسہ ہذا کی اطلاع کے مطابق مدرسہ فیض القرآن حلیمیہ سنگاریڈی ایک قدیم ادارہ ہے جہاں۔۔۔ طلباء زیرتعلیم ہیں، جس میں تجوید ناظرہ قرآن مجید کے علاوہ حفظ قرآن مجید کی تعلیم ماہر فن تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں دی جاتی ہے،
اس ادارہ کا سالانہ حضرت الحاج محمد انور صاحب دامت برکاتہم (ناظم مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ منڈل نظام پیٹ ضلع میدک، ومجاز صحبت حضرت مولانا منیر احمد صاحب کالینہ ممبئی)  کی سرپرستی میں عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام بعنوان تکمیل حفظ قرآن مجید واصلاح معاشرہ
انشاءاللہ بتاریخ 12 مارچ 2023ء مؤرخہ ۱۹ شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام احاطہ مدرسہ فیض القرآن حلیمیہ و مسجد منیر پلپانور ضلع سنگاریڈی تلنگانہ، بصدارت حضرت الحاج قاری محمد شریف صاحب حلیمی دامت برکاتہم (ناظم مدرسہ ہذا) منعقد کیا جارہا ہے
 جس کی نگرانی حضرت حافظ شیخ عبدالرحمن صاحب حلیمی دامت برکاتہم (ناظم مدرسہ منیرالاسلام حیدرآباد) فرمائیں گے نیز اس منعقدہ اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نمونۂ اسلاف حضرت مولانا مفتی سید مظہر صاحب  قاسمی نقشبندی مدظلہ (صدر جمعیۃ علماء ضلع جگتیال، خطیب جامع مسجد کورٹلہ وخلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم) کا پرمغز اور اہم خطاب ہوگا.
عامۃ المسلمین سے اس مبارک پرنور جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت واستفاہ کی گزارش جمیع ذمہ داران ومعلمین مدرسہ فیض القرآن حلیمیہ پلپانور نے کی ہے۔
واضح رہے کہ نظامت کے فرائض محترم مولانا ساجد ندوی صاحب انجام دیں گے جبکہ قرأت کلام پاک ، محترم حافظ محمد ارشد صاحب اور نعت خوانی کی محترم حافظ محمد یوسف صاحب  متعلم مدرسہ ہذا محمد مزمل سلمہ حاصل فرمائیں گے
، مزید تفصیلات کے لیے رابطہ نمبر کر سکتے ہیں، 7893667089____7081743578