مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیکوریٹی میں کوتاہی۔اچانک سفید رنگ کی کار قافلے میں داخل ہوگئی

تازہ خبر قومی
 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیکوریٹی میں کوتاہی۔اچانک سفید رنگ کی کار قافلے میں داخل ہوگئی
نئی دہلی:۔9؍مارچ
(زیڈ این ایم ایس)
تریپورہ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیکوریٹی میں کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بدھ کے روز اچانک ایک سفید رنگ کی کار ان کے قافلے میں داخل ہوئی۔ پولیس نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ تیز رفتاری سے قافلے کو اوورٹیک کرتے ہوئے فرار ہوگئی۔
تریپورہ میں بدھ کو نئی ریاستی حکومت کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ امیت شاہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اگرتلہ پہنچے تھے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس سے نکل رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس عہدیداروں نے سفید رنگ کی کار کو روکا تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا۔واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ امت شاہ کا قافلہ گزر رہا ہے کہ اچانک ایک سفید کار ان کے قافلے کے قریب آ گئی۔
جب پولیس والے اسے روکتے ہیں تو وہ کچھ دیر رکتی ہے۔ اس کے بعد اچانک گاڑی شاہ کے قافلے کے بیچ میں آ جاتی ہے۔ پیچھے بھاگتے ہوئے پولیس عہدیدار گاڑی کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ نہیں رکتی۔
مہاراشٹر کے دورے کے دوران بھی شاہ کی سیکورٹی میں کوتاہی  ہوئی تھی۔ شاہ کے ممبئی کے دورے کے دوران ایک مشتبہ شخص کئی گھنٹوں تک ان کا پیچھا کرتا رہا۔عہدیداروں کو شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے اسے 2-3 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا
 وزیر داخلہ بننے کے بعد شاہ کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا تھا۔ شاہ کو Z+ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ بریف کیس بیلسٹک شیلڈ بھی دی گئی۔ یہ ایک پورٹیبل بلٹ پروف شیلڈ یا پورٹیبل فولڈ آؤٹ بیلسٹک شیلڈ ہے، جسے حملے کے دوران کھولا جا سکتا ہے۔ شاہ کے ساتھ ہر وقت Z+ سیکیورٹی میں 24 سے 30 کمانڈوز ہوتے ہیں
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیکورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے۔ بی آر ایس لیڈر نے حیدرآباد میں اپنے قافلے کے سامنے اپنی گاڑی کھڑی کردی۔ تاہم وزیر داخلہ کے سیکورٹی عہدیداروں نے اسے فوری طور پر ہٹا دیا۔ ٹی آر ایس لیڈر کی شناخت گوسلا سرینواس کی حیثیت سے کی گئی ہے