نونہال ہائی اسکول‌اردو میڈ یم کورٹلہ میں تعلیمی نمائش کا انعقاد

تازہ خبر
نونہال ہائی اسکول‌اردو میڈ یم کورٹلہ میں تعلیمی نمائش کا انعقاد
 منڈل ایجوکیشن آفیسرنریشم کی ستائش 
کورٹلہ :۔9؍مارچ
(عمران احمد کورٹلوی)
تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں واقع  نو نہال ہائی اسکول اردومیڈیم  میں آج  تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔جس کا افتتاح جناب  محمد ایاز  میونسپل کمشنر کورٹلہ اور مولانا سید مظہر قاسمی صاحب صدر جمیعت العلماء جگتیال کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
 مہمان خصوصی کے طور پر  اسرار صدر عیدگاہ کورٹلہ اور منڈل ایجوکیشنل آفیسر نر یشم،  مولانا سید نعیم اسعدی ،مفتی مجیب قاسمی نے شرکت کی۔اور طلبہ کی کارکردگی کی ستائش کی ۔اس نمائش میں طلبہ نے سائنسی ،اسلامی مضامین پر مختلف ما ڈلس پیش کیے ۔
جسمیں قابل ذکر دل کا نظام، انسانی ہضمی نظام ،صحت و صفائی,ڈیم ،گلوبل وارمنگ وغیرہاسلامی ماڈلس میں پردہ کی اہمیت ،سوشل میڈیا کا صحیح استعمال ، جنگ بدر ،حضو ر کی پسند یدہ غذا ئیں ،اسلا م کے بنیادی ارکان ،جنت دوزخ کے ما ڈلس پیش کیے اس نمائش میں طلبہ نے تقریباً 60 ماڈلس پیش کیے ۔
شہر کے معززین کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں اولیائے طلبہ نے شرکت کی۔خصوصاََ اسلامی و سائنسی نمائش کے انعقاد پر مشاہدین نے طلباء کی کافی ہمت افزائی کی۔اور کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے وابستہ کرنا ہی اسلامی اسکولوں کا فریضہ ہے۔
اس موقع پر اسلامی نمائش کے ماڈلس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ اور اساتذہ کی اولیائے طلباء نے کافی ستائش کی۔اور کہا کہ منفرد انداز میں کیا گیا  یہ  پروگرام طلباء کی زندگیوں میں ہمیشہ کیلئ گہرے اور انمٹ نقش  چھوڑینگے۔
اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسرس نریشم نے کہا کہ اردو میڈیم اسکولوں کا موجودہ زمانے میں ہمہ جہتی پہلؤں پر توجہ ایک خوش آئند بات ہے اور آج کے مسابقتی دور میں جہاں  تلگو اور انگریزی میڈیم  میں ہمہ جہتی پہلؤں پر طلباء کی ذہن سازی کی جارہی ہے اور حالات سے انھیں ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایسے  ہی اردو میڈیم اسکولوں میں بھی طلباء کی ہمہ جہتی پہلؤں پر ترقی اور حالات کے مطابق ہم آہنگی کو پید کرنے کیلئے  اس طرز کے پروگراموں کا روبہ عمل لانا انتظامیہ اور اساتذہ قابل مبارکباد ہیں ۔
اس نمائش میں ہیڈ ماسٹر محمد عبدالرحیم ،مولوی محمد واثق صاحب، محمد ادریس صاحب، مولانا محمد عبداللّٰہ صاحب، مولوی  سجاد صاحب  اور دیگر اساتذہ معلمات اور اولیائے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔