مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور میں آج عظیم الشان جلسہ دستار بندی

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی
 مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور کا11 مارچ کو عظیم الشان جلسہ دستار بندی
 حضرت مولانا پی یم مزمل صاحب ہوں گے مہمان خصوصی 
عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گزارش
کاماریڈی:۔11؍مارچ
 (پریس نوٹ) 
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق 11 مارچ 2023ء بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب بمقام مدرسہ عربیہ فیض القرآن ٹرسٹ فتح اللہ پور منڈل بچکندہ ضلع کاماریڈی ایک عظیم الشان فقید المثال سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن ودستار بندی منعقد ہوگا
جسکو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری (ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) نے تفصیلات سے واقف کروایا کہ 5 طلباء حفظ قرآن مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کریں گے،
نیز ہندوستان کے  ممتاز ومایہ ناز عالم دین حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والاجاہی نقشبندی دامت برکاتہم (بنگلور) کا خصوصی خطاب ہوگا،
 نیز جلسہ کی صدارت خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب دامت برکاتہم (نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) فرمائیں گے، جبکہ مدعوئین خصوصی کی حیثیت سے استاذ الاساتذہ مفسر قرآن حضرت مولانا شیخ ایوب صاحب اشاعتی دامت برکاتہم (پاٹن بوری)
ومحترم حافظ محمد لئیق خان صاحب (صدر جمعیۃ العلماء ضلع نظام آباد) ، محترم مولانا مفتی شیخ جابر احمد اشاعتی صاحب مدظلہ (بودھن) کے علاوہ علاقہ کے مختلف علماء و حفاظ کرام شرکت فرمائیں گے،
واضح رہے کہ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام بھی رہے گا، نیز جلسہ کے تمام ہی شرکاء کے لئے طعام کا نظم بھی رہے گا،
اس موقع سے مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری (ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں حافظ محمد عبدالرحیم ناظم مدرسہ حافظ محمد معین اکبر صدر مدرس مدرسہ ھذا____9989958716