غریبوں کو حکومت کی خوشخبری‘  ذاتی زمین پر مکانات کی تعمیر

تازہ خبر تلنگانہ
    غریبوں کو حکومت کی خوشخبری‘  ذاتی زمین پر مکانات کی تعمیر
گروہا لکشمی اسکیم  متعارف‘4لاکھ خاندانوں کوفی کس3لاکھ روپے کی مالی امداد‘  
حیدرآباد:۔ 9؍مارچ
 (زین نیوز) 
تلنگانہ حکومت نے بے گھر غریبوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ جس نے ان کیلئے’’گروہالکشمی ‘‘اسکیم لے کر آئی ہے۔جن کے پاس اپنی زمین ہے اور وہ گھر بنانا چاہتے ہیں انہیں یہ اسکیم لاگو ہوگی۔
وزیرفینانس ٹی ہریش را ؤنے انکشاف کیا کہ ریاست بھر میں پہلے مرحلہ میں4 لاکھ لوگوں کو3لاکھ روپیئے کی شرح سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی صدارت میں پانچ گھنٹہ طویل کابینی اجلاس کے اختتام کے بعد ازاں  میڈیا کو اس کی روئیداد سے واقف کرواتے ہوئے  ہریش را ؤنے کہاکہ’ایک اور اہم اسکیم ڈبل بیڈروم اسکیم ہے۔
پہلے سے ریاست میں حکومت  اس پر عمل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  قانون ساز اسمبلی نے مذکورہ اسکیم کو منظور کیا تھا جس کو کابینہ نے گروہا لکشمی سے موسوم کیا ہے۔
مذکورہ اسکیم کے تحت4لاکھ لوگوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے مدد دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔  انہوں نے بتایا کہ119حلقے جات اسمبلی میں4لاکھ میں سے فی حلقہ3ہزار کے حساب سے گھر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ہم نے ریاستی کوٹے میں43ہزار مکانات رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے چار لاکھ مکانات کیلئے مستحقین کے انتخاب کا عمل شروع کرنے اور مکانات کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 حکومت ہر گھر کو تین لاکھ روپیئے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ تین لاکھ روپے تین قسطوں میں دیے جائیں گے۔ ہر مرحلے میں لاکھ روپیئے کی شرح سے فائدہ اٹھانے والوں کے کھاتوں میں جمع کئے جائیں گے۔ ہم نے اصولوں کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فائدہ اٹھانے والا اپنی پسند کے مطابق اپنا گھر بنا سکے۔
 کے سی آر اور کابینہ نے اس  اسکیم میں4لاکھ مکانات کو منظوری دے کر ایک بڑا فیصلہ لیا۔ اس اسکیم پر 12 ہزار کروڑ روپیئے کی لاگت آئے گی اور ہم نے بجٹ میں اس کیلئے فنڈس مختص کیے ہیں۔
حکومت نے وہ تمام مکانات دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی منظوری اس مکان کے مالک کو دی جائے گی۔ سابق کانگریس اور تلگو دیشم کے دور حکومت میں 40 ہزار اور 60 ہزار روپیئیکے قرض دئے جاتے تھے۔
 حکومت نے سابق کے تمام یعنیتقریبا 4 ہزار کروڑ روپے کے قرضوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ صرف ماضی میں غریبوں کے بنائے گئے مکانات کو معاف کیا گیا تھا بلکہ اب جبکہ لوگ کئی دنوں سے انتظار کر رہے ہیں، ہم نے 4 لاکھ مکانات کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ کابینہ نے دوسرے مرحلہ میں1.30لاکھ خاندانوں کودلت بندھو کے احاطہ کااعلان کیا ہے۔
اپریل سے دوسرے میں بھیڑ وں کی تقسیم‘1.55,393 لاکھ جنگلاتی زمینات کے پٹوں کی اجرائی عمل میں لانے کی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ میں  آئیمیکس تھیٹر سے
متصل امبیڈکر   مجسمہ کی14؍اپریل کو نقاب کشائی  کا فیصلہ کیا گیا۔کاشی اور سبری مالا میں ہندو بھگتوں کے گیسٹ ہاؤس کی تعمیر  کیلئے فی علاقہ 25کے حساب سے50کروڑ روپیوں کی منظوری دی گئی ہے۔گھروں کو باقاعدہ بنانے  کیلئے 58اور59      جی اوکے تحت ایک اور موقع دینے کو سبز جھنڈی بتائی گئی ہے۔