ڈاکٹربوائے فرینڈ نے خاتون ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم کی خودکشی کی کوشش

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
ڈاکٹربوائے فرینڈ نے خاتون ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم کی خودکشی کی کوشش
جموں :۔10؍مارچ
(زیڈ این ایم ایس)
جموں میں قتل کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہےجہاں ایک خاتون، جو پیشہ سے ڈاکٹر ہے، کو اس کے بوائے فرینڈ نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
جوڑے میں مبینہ طور پر کسی مسئلے پر لڑائی ہوئی اور اس شخص نے غصے میں آکر اپنی گرل فرینڈ پر کچن کے چاقو سے وار کیا۔ اس نے اسی چاقو سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش بھی کی اور اب جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں زیر علاج ہے۔
ڈاکٹر کی شناخت جموں کے تلاب تلو کی رہنے والی سومیدھا شرما کے طور پر کی گئی ہے اور ملزم کی شناخت جوہر گنائیمحمود گنائی ولد جوہر گنائی ساکنہ بھدرواہ ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کا خاندان اس وقت پامپوش کالونی میں مقیم ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ملزم کے رشتہ دار نے پولیس کو اطلاع دی کہ جوہر نے فیس بک پر پوسٹ کیا تھا کہ وہ کچھ ذاتی مسائل کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس عہدیدارجموں کے جانی پور میں جوہر کے گھر گئے۔
 یہ پوسٹ دیکھ کر اس کے رشتہ دار نے پولیس کو فون کیا۔ نوجوان اب خطرے سے باہر ہے۔ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا، پولیس نے جمعہ کو اطلاع دی۔
جموں میں رہنے والی سومیدھا شرما ، جو کمل کشور شرما کی بیٹی ہے نے یہاں کے ڈینٹل کالج سے بی ڈی ایس کیا۔ وہاں اسے جوہر گنائی سے پیار ہو گیا جو اس کے ساتھ پڑھتا تھا۔ بی ڈی ایس کرنے کے بعد سومیدھا مزید پڑھائی کے لیے دہلی چلی گئی۔
وہ ہولی کی چھٹیوں میں جموں آئی تھی۔ وہ جوہر سے ملنے اس کے گھر گئی تھی۔ دونوں میں لڑائی ہو گئی۔ جوہر نے سومیدھا کے پیٹ میں چاقو سے کئی وار کئے۔ سمیدھا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
جوہر نے گھبرا کر فیس بک پر خودکشی کی اور اسی چاقو سے خود کو زخمی کر دیا۔ رشتے دار کی اطلاع پر پولیس جوہر کے گھر پہنچی تو پورا فرش خون سے سرخ تھا۔ سمیدھا کی سانسیں رک چکی تھیں جبکہ جوہر کے دل کی دھڑکنیں جاری تھیں
پولیس کے مطابق ملزم اور خاتون کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے۔ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں کے درمیان کس بات پر جھگڑا ہوا، اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ جوہر کو ہسپتال سے فارغ ہوتے ہی گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتولہ کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔