جلسہ تقسیم انعامات و تہنیتی تقریب مدرسہ مصباح الھدیٰ مسجد نور کاماریڈی

تازہ خبر تلنگانہ
جلسہ تقسیم انعامات و تہنیتی تقریب مدرسہ مصباح الھدیٰ مسجد نور کاماریڈی
کاماریڈی:۔14؍مارچ
(پریس نوٹ)
       مدرسہ مصباح الھدیٰ مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی کا بافیض دینی تعلیمی وتربیتی درسگاہ ہے مدرسہ ہذا حضرت مولانا الشاہ منیر احمد صاحب دامت برکاتہم ممبئی کی سرپرستی میں اپنا تعلیمی وتربیتی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں
مدرسہ کے سالانہ امتحانات  حیدرآباد کے جید حفاظ کرام بطور ممتحن تشریف لاکر تفصیلی تعلیمی جائزہ لیتے ہیں بعد امتحان  طلباء کرام کی ہمت افزائی کے لئے  جلسہ تقسیم انعامات بصدارت  محترم حافظ محمد فہیم الدین صاحب منیری حفظہ اللہ  جبکہ مہمان خصوصی کی
حیثیت سے محترم جناب حافظ محمد عبدالرحمن حلیمی صاحب زید مجدہ ناظم ادارہ منیر الاسلام حیدرآباد 16 / مارچ 2023ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر منعقد ہوگا مدرسہ کے معاونین و محبین سے شرکت کی گذارش کی جاتی ہے منتظمین واساتذہ مدرسہ ھذا
9949745451