ٹی ایس پی ایس پیپر افشاں معاملہ میں11گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ
ٹی ایس پی ایس پیپر افشاں معاملہ میں11گرفتار
حیدرآباد:۔ 13؍مارچ 
(زین نیوزبیورو)
پولیس نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن(ٹی ایس پی ایس سی)پیپرافشاں مداملہ میں11افراد کو گرفتار کرلیاہے ان میں ٹی ایس پی ایس سی کے ملازم پروین کے بشمولآٹ سورسنگ ملازم راج شیکھر اور دیگر9 کو گرفتار کیا گیا۔
 رینوکا کا بھائی اور کزن، جو پیپر لیک کا ماسٹر مائنڈ تھا، گرفتار ہونے والوں میں شامل  ہے۔ بیگم بازار پولیس نے سوالیہ پرچے خریدنے والے امیدواروں کو گرفتار کر لیا۔
اطلاع ہے کہ کمیشن کے عہدیداروں نے ہفتہ کو بیگم بازار پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ٹی ایس پی ایس سی کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی ہے اور اس ماہ کی 12، 15 اور 16 تاریخ کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
اتوار کو، بیگم بازار پولیس جس نے شکایت کی جانچ کی، ٹاسک فورس اور سائبر کرائم پولیس کے ساتھ مل کر کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا اور بہت سے شواہد اکٹھے کئے۔آئی پی ایڈریس کو اکٹھا کیا گیا اور انکوائری کی گئی کہ سوالیہ پرچوں کی معلومات کس آئی پی ایڈریس پر ویب سائٹ سے نکلی ہیں۔
 تحقیقات کے دوران    پولیس نے ابتدائی طور پر پتہ چلا کہ پروین نامی ملازم جو ٹی ایس پی ایس سی میں ایک ساتھی کیلئے کام کر رہا تھا نے ویب سائٹ کو ہیک کر  کے  سوالیہ پرچہ کا افشاں کیا  اسے فورا گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ پولیس کو شبہ ہے کہ اس معاملے میں ٹی ایس پی ایس سیکے ایک ملازم کا کردار بھی اس میں شامل ہے
 جوٹی ایس پی ایس سی کو تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔ جب پولیس نے ملزم پراوین سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ ویب سائٹ کو ہیک کرنے اور سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے پیچھے  چند دوسروں کا ہاتھ ہے۔ تفتیش میں بتایا گیا کہ10لاکھ روپیوں کی ہیرا پھیری ہوئی ہے۔
تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) امتحان سے متعلق پیپر لیک ہونے سے ریاست میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ٹی ایس پی ایس سی کے سرور کے ہیک ہونے کی وجہ سے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 TSPSC نے اعلان کیا ہے کہ کل (12 مارچ) کو منعقد ہونے والا TPBO (ٹاؤن پلاننگ بلڈنگ اوورسیئر) تحریری امتحان اور 15 اور 16 کو ہونے والا ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن کا تحریری امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں کمیشن نے ہفتہ (11 مارچ) کی شب ایک خصوصی بیان جاری کیا۔ واضح کیا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔