اندور مندر حادثہ : 35 لوگوں کی موت، 18 بحفاظت نکال لیا گیا۔
کئی لوگ اب بھی لاپتہ ، راحت اور بچاؤ کا کام جاری
اندور : ۔31؍مارچ
(زین نیوز ڈیسک)

میں مندر کے کنویں کے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد جمعہ کی صبح بڑھ کر 35 ہو گئی ہے کیونکہ اس المناک واقعے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ رام نومی کی تقریب کے دوران کئی لوگ شری بیلیشور مہادیو جھولی لال مندر کی چھت منہدم ہونے سے کنویں میں گر گئ۔
بیلیشور مہادیو مندر میں یہ واقعہ رام نوامی کے موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باعث پیش آیا، جائے وقوع کے جائزہ سے پتا چلتا ہے کہ لوگوں کے بوجھ کی وجہ سے کنویں کی چھت گری جس پر مندر واقع تھا اور لوگ کنویں میں جاگرے
Stepwell collapse at Indore temple | Death toll rises to 35
18 people were admitted to the hospital, out of which 2 people have been discharged. 35 people died. One person is still missing. Army, NDRF & SDRF teams are conducting search & rescue operation: Indore Collector Dr… pic.twitter.com/3Ff6VzAkXs
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) March 31, 2023
پٹیل نگراندور میں علاقہ اندور کلکٹرالیہ راجہٹی نے مرنے والوں کی تعداد اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ 50 سے زائد افراد کنویں میں گر گئے۔ جن میں سے 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے شروع کیا گیا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔اس کے ساتھ ہی حادثے کے بعد 18 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔ فوج، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں تلاش اور بچاؤ کام کر رہی ہیں۔
دوسری جانب تجاوزات کے تعلق سے اندور کلکٹر نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
حادثے کی ہوگی انکوائری: اسی واقعے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ مندر میں ہوئے حادثے کی مجسٹریٹ انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ایسے عوامی مقامات کی نشاندہی کرے گی جہاں ایسے حادثات کا امکان ہو۔
واضح رہے کہ تنگ جگہ پر مندر بننے کی وجہ سے بچاؤ کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور اس دوران ایک دیوار کو توڑ کر مندر کے اندر پائپ ڈالا گیا اور موٹر سے کنویں کا پانی نکالا گیا۔