بنگال: ہاوڑہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد پھوٹ پڑا، گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔
، توڑ پھوڑ اور آتش زنی،۔پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لیا
مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ۔
ہاوڑہ :۔30؍مارچ
(نیوز ڈیسک)
گجرات کے وڈودرا میں رام نومی کے جلوس کے دوران پتھراؤ کے واقعے کے بعد اب مغربی بنگال سے بھی تشدد کی خبریں آ رہی ہیں ۔ مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا، جس میں کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
گجرات کے وڈودرا میں رام نومی کے جلوس کے دوران پتھراؤ کے واقعے کے بعد اب مغربی بنگال سے بھی تشدد کی خبریں آ رہی ہیں ۔ مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا، جس میں کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جلوس کازی پاڑا علاقے سے گزر رہا تھا۔ تشدد کے دوران کئی دکانوں اور آٹو رکشوں میں توڑ پھوڑ کی گئی، جبکہ پولیس کی کچھ گاڑیوں سمیت کئی کاروں کو نذر آتش کر دیا گیا۔
آگ بجھانے کے لیے چار فائر انجن استعمال کیے گئے۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالات قابو میں ہیں۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
#WATCH | West Bengal: Ruckus during 'Rama Navami' procession in Howrah; vehicles torched. Police personnel on the spot. pic.twitter.com/RFQDkPxW89
— ANI (@ANI) March 30, 2023
پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
چیف منسٹر نے ہاوڑہ میں رام نومی جلوس کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کی اور کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ شہر میں ایک مظاہرے میں اپنے 30 گھنٹے طویل دھرنے کا اختتام کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "میں نے بارہا کہا ہے کہ رام نومی کے جلوس کو نہیں روکا جائے گا۔
” میں نے اس سلسلے میں پولیس کو واضح ہدایات دی تھیں۔ بنرجی نے کہا، آج کے تشدد میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ میں فسادیوں کی حمایت نہیں کرتا اور انہیں ملک کا دشمن سمجھتا ہوں۔ بی جے پی نے ہمیشہ ہاوڑہ کو نشانہ بنایا ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر شبیندو ادھیکاری نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوبھندو نے کہا کہ تشدد کے لیے وزیر اعلیٰ اور ریاستی انتظامیہ ذمہ دار ہے۔
گجرات کے وڈودرا شہر کے فتح پورہ علاقے میں جمعرات کو رام نومی کے جلوس پر دو بار پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یشپال جگنیا نے کہا کہ اس دوران کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حالانکہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔
جلوس پولیس کی حفاظت میں پہلے سے طے شدہ راستے سے نکالا گیا۔ پولس کمشنر منوج نناما کی قیادت میں بھی موقع پر پہنچ گئے اور امن برقرار رکھنے کے لیے اضافی فورس تعینات کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔