حج سوسائٹی ضلع کاماریڈی کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کا کامیاب انعقاد۔ 

تازہ خبر تلنگانہ
ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کا کامیاب انعقاد۔ 
میر فاروق علی کا اظہار تشکر۔
کاما ریڈی:۔7؍اپریل
 (پریس نوٹ) 
کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے لئے ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کے زیراہتمام  ہیلتھ چیک اپ  کا انعقاد عمل میں آیا، اس منعقدہ ہیلتھ چیک اپ میں عازمین کاماریڈی کو ڈاکٹر ادریس غوری صاحب نے تشخیص کی اور  تمام عازمین کو ھیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا،
 اس موقع سے میر فاروق علی رکن ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی نے ڈاکٹر ادریس غوری صاحب سے اظہار تشکر کیا نیز اس موقع سے عازمین حج سے خواہش ظاہر کی کہ صحت و قوت کے ساتھ ساتھ روحانی تربیت کی بھی فکر فرمائیں تاکہ حج کو صحیح ادا کیا جاسکے اور اس کا صحیح فائدہ ہو، میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی نے عازمین کا خیر مقدم کیا،
 خانہ پوری ودیگر تمام دستاویزات کی درستگی اور بینک کے ذریعے رقم عازمین حج کی رقم جمع کرنے جیسے تمام امور کو بحسن و خوبی انجام دیا،
واضح رہے کہ ضلع حج سوسائٹی ہر سال ماہر مفتیان عظام وعلماء کرام بالخصوص حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی سرپرستی میں ضلع بھر کے عازمین کی مکمل رہبری، رہنمائی اور تربیتی ورکشاپ منعقد کرتے آرہی ہے،
کاماریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے تمام عازمین حج تفصیلات و مفت رہبری و رہنمائی کے لئے رابطہ کریں۔محمد جاوید علی نائب صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی، میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی۔ 9848218474___9959444430