حیدرآباد میں اچانک بارش وژالہ باری

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد میں اچانک بارش وژالہ باری
موسم تبدیل‘  مزید تین دن تک موسلادھار بارش کا امکان ہے
حیدرآباد:۔17/اپریل
 (زین نیوز)
 اور اس کے مضافات میں موسم اچانک خوشگوار ہوگیا ہے۔ دوپہر کے وسط میں اندھیرا چھا گیا۔ پورے حیدرآباد میں آسمان ابر آلود ہوگیا ہے۔ شہر بھر میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اس سے اچانک ماحول بدل گیا۔ سورج چند دنوں سے اپنا شباب دکھلارہاتھا۔
جس سے عوام گیارہ بجے کے بعد کھروں ودفاتر کے باہر آنے سے گھبرارہے تھے۔مگر وہ آج کے موسم کی اچانک ٹھنڈک سے خوش ہیں۔ اس دوران شہر کے کئی علاقوں چمپاپیٹ، ملک پیٹ، سعیدآباد، چادر گھاٹ، کوٹھی، چارمینار، بہادر پورہ  اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے قریب ژالہ باری ہوئی۔

موسلادھار بارش سے کام کے لیے نکلنے والے موٹرسائیکل اور پیدل چلنے والے بھیگ گئے۔ کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جس سے مسافروں کو طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔شہر کے رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر شدید بارش اور ژالہ باری کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

آئی ایم ڈی نے حیدرآباد سمیت ریاست تلنگانہ میں اگلے چند دنوں تک موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ انتباہ جاری کیا ہے۔
ژالہ باری، جو حیدرآباد میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے،
حکام نے خراب موسم کے دوران لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔حیدرآباد ٹریفک پولیس نے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے، جس میں کئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وارننگ دی گئی ہے اور انہیں ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔
 دوسری جانب گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک کا شکار شہر کے مکینوں کو اس بارش سے راحت ملی ہے۔ موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے ہر کوئی موسم سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ریاست بھر میں سورج کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اس سے عوام بالخصوص بوڑھے‘ بچے اور خواتین بے چین ہو رہے ہیں۔ اگر صبح کے 10 بج چکے ہیں، تو وہ باہر آنے کے لیے خوف کھارہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے مطابق درجہ حرارت2ڈگری سے زیادہ بڑھ گیا۔  چند اضلاع میں یہ 45ڈگری کے قریب پہنچ گیا۔
 ریاست میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث لو ح لگنے سے  لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ لیکن محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال بدلے ہوئے موسمی حالات کے باعث بارشیں ہو رہی ہیں۔
 گرمی اور لوح کے چلتے دوپہر کے وقت سڑکیں سنسان ہوتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرم موسم مزید تین دن تک جاری رہے گا۔