حضرت مولانا سید قبول بادشاہ قادری شطاری کا انتقال
حیدرآباد:۔17؍اپریل
(زین نیوز )
یہ خبر انتہائی افسوس کی ساتھ دی جاتی ہے کہ حیدرآباد کے معروف عالم دین جانشین حضرت کامل شطاری ضیا المشاخ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری پیر کی علی الصبح 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
مولانا کی طبیعت گزشتہ چند ماہ سے ناساز تھی اور پیر کی صبح ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کی بنائ پر انھیں اویسی ہسپتال کنچن باغ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھوں نے آخری سانس لی۔
مولانا رویت ہلال کمیٹی کے کنوینر اور صدر مجلس علمائے دکن کے سیکرٹری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن بھی تھے۔
مولانا جمعہ کے دن شتریہ مسجد، دبیر پورہ میں خطبہ دیا کرتے تھے۔
ان کے اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ پیر کی رات گیارہ بجے بعد نماز عشا( تراویح) تاریخی مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد شطاریہ کے قریب واقع قبرستان حضرت کامل شطاری کے مزار کے اندرون گنبد حضرت کامل شطاریؒ عمل میں آئیگی
پسماندگان میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔ حیدرآباد اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے مولانا مقبول پاشا کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔مزید تفصیلات 9000008138 یا 9866112393 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔